Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، رابطہ کمیٹی


مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/1/2013
مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، رابطہ کمیٹی
بیرون ملک روانگی سے قبل سید مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا
کراچی کی نظامت سے الگ ہونے کے بعد بھی سید مصطفی کمال نے روزگار اور کاروبار وغیرہ کیلئے کچھ عرصہ کیلئے تحریکی سرگرمیوں سے رخصت لی تھی جو انہیں بخوشی دیدی گئی تھی
اس مرتبہ بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اور کارکنان مصطفی کمال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں
ہم دعا گو ہیں کہ وہ جن نجی مسائل کا شکار ہیں ان کا جلد ازجلد خاتمہ ہو تاکہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر پوری دل جمعی سے ایم کیوایم اور ملک کے عوام کی خدمت کرسکیں
کراچی ۔۔۔ یکم ، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی ان خبروں کو قطعی بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم اور سابق ناظم کراچی سیدمصطفی کمال کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک مقیم ہیں اور بیرون ملک روانگی سے قبل سید مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو باضابطہ طور پر مطلع بھی کیا تھا۔سید مصطفی کمال نے اپنی نجی مصروفیات ہی کی وجہ سے اس سال نومبر کے اوائل میں سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا تھا تاہم پارٹی قیادت نے اسے اب تک منظورکرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ناظم کراچی کی حیثیت سے مصطفی کمال نے جو خدمات انجام دیں اور جس جانفشانی سے کام کیا اس سے پوری دنیا واقف ہے۔ ایم کیوایم نہ صرف ان خدمات کا اعتراف کرتی ہے بلکہ اس پر انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کرتی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی نظامت سے الگ ہونے کے بعد 2009ء میں بھی سید مصطفی کمال نے روزگار اور کاروبار وغیرہ کیلئے کچھ عرصہ کیلئے تحریکی سرگرمیوں سے رخصت لی تھی جو انہیں بخوشی دیدی گئی تھی اور اس مرتبہ بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین، ایم کیوایم کی پوری رابطہ کمیٹی اور کارکنان،مصطفی کمال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ جن نجی مسائل کا شکار ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کا جلد ازجلد خاتمہ کرے تاکہ وہ مستقبل میں ایک بارپھر پوری دل جمعی سے ایم کیوایم کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور ملک کے عوام کی خدمت کرسکیں۔

9/28/2024 6:19:37 AM