ایم کیوایم ٹھٹھہ زون کے کارکن مبشر قریشی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔یکم دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ٹھٹھہ زون یونٹ فلٹر پلانٹ کے کارکن مبشر قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)