Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے، کشورہ زہرا


 Posted on: 12/1/2013
ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے، کشورہ زہرا 
ہمیں زیادہ سے زیادہ ورعوام خصوصاً خواتین میں ایچ آئی وی اورایڈزکے حوالے سے شعور بیدار کرنا چاہئے 
ایڈز سے بچاؤ کے آگاہی کے عالمی دن کے موع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ’ آگاہی پروگرام میں شریک خواتین سے خطاب 
کراچی۔۔۔یکم دسمبر 2013ء
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے اور حکومتی ، سیاسی، سماجی اور مذہبی سطح پر ایچ آئی وی اور ایڈز کی موذی بیماری کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعور بیدا کرنے کیلئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اس موذی بیماری کے خاتمے اور نجات کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایچ آئی وی اور ایڈز کی موذی بیماری سے بچاؤ کی آگاہی کے عالمی دن کے موع پر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقدہ’’ آگاہی ‘‘ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کشور زہرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ خواتین تعلیم ، صحت سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اوراپنی صحت کے حوالے سے معلومات کی مکمل آگاہی رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بیماری سے بچاؤ کا طریقہ کار ہوتاجس کے حوالے سے آگاہ ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہے ۔ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ایچ آئی وی اور ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے۔ اس مرض کے پھیلاؤ کی روک تھا م کیلئے زیادہ سے زیادہ ورکشاپ ، واک اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شکیل نے کہا کہ صحت ، ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں دن منانا اور خواتین کو اس مرض کی علامت اور اس سے بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض سے ہمیں عزت سے پیش آنا چاہئے اس کی وجہ صرف بے راہ روی ہی نہیں ہوتی بلکہ دوسرے ذرائع سے بھی یہ بیماری پھیلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد ہیں ، خصوصاً خواتین اور بچیوں کو ناک کان چھدواتے وقت ایک ہی سوئی کا استعمال کرنے سے، متاثرہ مریض کے رطوبت سے ایچ آئی وی ایڈز پھیلتا ہے ، خصوصا بچوں کو ٹیکہ لگواتے وقت بھی نئی سوئی کا استعمال کریں استعمال شدہ سوئی ہرگز استعمال نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانے سے یا گلے ملنے سے یہ بیماری نہیں پھیلتی ، ایچ آئی وی ایڈز کے مرض کی علامت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں مریض کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے ایک ماہ سے زیادہ عرصے بخار رہے گا ڈائریا ہوگا ، مستقل کھانسی رہتی ہوگی ، جسم پر بڑے بڑے سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں غدود پھول جاتے ہیں یا مختلف قسم کے کینسر ہوجاتے اگر کوئی بھی فرد یا خواتین ان علامت کو محسوس کرے تو فوراً ٹیسٹ کروائے اور ڈاکٹر سے رجوع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ این جی اوز کے تعاون سے اسکریننگ اور آگاہی کا پروگرام ترتیب دے اورایچ آ ئی وی اور ایڈز کے روک تھام کیلئے عملی کوششیں شروع کرے ۔ پروگرام کے آخر میں تقریب میں شریک خواتین کو ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے تیار پمفلٹ خواتین میں تقسیم کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں خواتین میں یہ پمفلٹ تقسیم کریں اور زیادہ سے زیادہ خواتین میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کریں ۔ آخر میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف نے پروگرام میں ڈاکٹر نگہت شکیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

9/28/2024 6:15:41 AM