Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان نیوی کے سابق ملازم محمد سلیم کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان نیوی کے سابق ملازم محمد سلیم کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/29/2013
درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان نیوی کے سابق ملازم محمد سلیم کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
محمد سلیم کے قتل کے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کروا کر سفاک عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی
مقتول محمد سلیم کی مغفرت کیلئے رابطہ کمیٹی کی دعا، سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔29نومبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے درندہ صفت دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان نیوی کے سابق ملازم محمد سلیم کے اغواء کے بعدبے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ قتل کے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کروا کر ذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے محمد سلیم کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتول کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدسلیم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ پاکستان نیوی کے سابق ملازم محمدسلیم کے بے رحمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

9/28/2024 6:18:56 AM