Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور اساتذہ کو کمرے میں بند کر کے ہراساں کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور اساتذہ کو کمرے میں بند کر کے ہراساں کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/29/2013
’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور اساتذہ کو کمرے میں بند کر کے ہراساں کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکنان کی جانب سے اساتذہ کو کمرے میں بند کرکے ہراساں کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرکے ان کا ماحول خراب کررہی ہے
تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی بند کرائی جائے، رابطہ کمیٹی کا حکومت پنجاب سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔29، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مذہبی طلباء تنظیم ’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی،اساتذہ کوکمرے میں بندکر کے ہراساں اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی سخت تری الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کاسختی سے نوٹس لیا جائے اور ذمہ دارعناصرکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے اور اس تنظیم کے کارکنان تعلیمی درسگاہوں کو اپنے مقاصدکیلئے استعمال کرر ہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی کراچی یونیورسٹی اوردیگرتعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان غنڈہ گردی کے واقعات سامناآتے رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے دوسینئراساتذہ کوسنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعدکمرے میں بندکرکے ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ غیرانسانی برتاؤ کرنے کاواقعہ لمحہ فکریہ اورانتہائی تشویش کا باعث ہے جس سے اساتذہ کرام میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرے جو مذہبی طلباء تنظیم کے ایک کارکن کے نام پر آلاٹ تھا اس کمرے سے دہشت گرد تنظیم ’’القاعدہ‘‘ کا لٹریچر اور دیگر مواد برآمد ہوا تھا اور یونیورسٹی وی سی کی جانب سے طلبہ تنظیم کا بھانڈا پھوڑنے پراس طلبہ تنظیم کے غنڈہ عناصر نے وی سی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب ،گورنرپنجاب سمیت تمام اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی جانب سے اساتذہ کے غیرانسانی سلوک اور انہیں ہراساں کرنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورتعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی بند کرائی جائے۔





9/28/2024 6:20:40 AM