Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل ، خالد سلطان


تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل ، خالد سلطان
 Posted on: 11/29/2013
تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل ، خالد سلطان 
مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔29، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل اور خالد سلطان نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ نازک ترین حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں اور اپنے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی سلامتی ، خود مختاری اور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیفنس ، محمود آباد ، رنچھوڑ لائن ، لیاری ، برنس روڈ ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد گلبہار اور لانڈھی کے عوام سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ علیحدہ علیحدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماعات میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایم کیوایم کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے کو سراہا ۔ عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف تو احتجاج کیاجارہا ہے اور اسے ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ قرار دیاجارہا ہے جبکہ ان سیاسی و مذہبی جماعتوں کی دو عملی اور منافقت کا یہ عالم ہے کہ وہ ملک میں مساجد ، اما م بارگاہوں، مدارس ، مزارات اور دفاعی تنصیبات پر بم دھماکے کرنے والے اور فوجی جوانوں اور افسران کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف احتجاج سے نہ صرف راہِ فرار اختیار کررہی ہیں بلکہ دہشت گردوں کی ہنموائی کرکے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناپاک کوشش کررہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ملک بھر کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں ، انہیں ماضی کی طرح اسلام ، ملک اور قوم کے نام پر جذبات بھڑکا کر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں ملک و قوم کے مفادات کے صریحاً خلاف کام کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں ڈرون حملوں پر بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں اورجوان قوتوں کو تعاون اور مدد فراہم کررہی ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازش پر عمل پیرا ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اجتماعات میں شریک عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے نازک ترین حالات سے پل پل آگاہی رکھیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات اور خطابات کا بغور مطالعہ کریں ۔ 



9/28/2024 6:17:22 AM