Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد


ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد
 Posted on: 11/27/2013
ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد
ہنگو میں ڈرون حملے میں افغانی دہشت گردوں کی ہلاکت پر شور مچانے والے انچولی بم دھماکوں پر کیوں خاموش ہیں
امریکی ڈالر پر پلنے والے عوام کو بتائیں کہ ہنگو ڈورن حملے کی ایف آئی آر امریکہ کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف کیوں کٹائی؟
اشفاق منگی، گلفرازخان، فرخ اعظم، اسلم بلوچ اور دیگر کا الیاس گوٹھ، شاہد خالد کالونی، خواستی بروہی گوٹھ اورعمر گوٹھ میں میٹنگز سے خطاب
کراچی:۔۔۔27؍نومبر2013ء
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے حالیہ بیان کی روشنی میں ایم کیوایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں کراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت گزشتہ روزابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں الیاس گوٹھ، شاہد خالد کالونی، خواستی بروہی گوٹھ اورعمر بلوچ گوٹھ میں علیحدہ علیحدہ کارنرمیٹنگزکاانعقاد کیا گیا جس میں معززین ،مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکین عوام خصوصاً بزرگ، نوجوان اوربچوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورجناب الطاف حسین کے بیانات کی مکمل حمایت اورطالبان دہشت گردوں سے شدید نفرت اورانکے خلاف جہادکاعزم کیا۔ کارنرمیٹنگزمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی، گلفرازخان خٹک ، کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم،جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، اراکین سید احمد رضا زیدی ،محمدعلی کلمتی بلوچ اورالطاف حسین مینگل نے خطاب میں کہاکہ ڈرون حملے رکوانے کے نام پرسیاسی دکانیں چمکاکرعوام کوگمراہ کیاجارہاہے،ہنگومیں ڈرون حملے میں افغانی باشندوں کی ہلاکت پر شور مچانے والے ڈالر کے پجاری انچولی بم دھماکوں میں خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں جس میں پاکستانی شہیدوزخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں وہ ان نام نہاد لیڈران کی دوغلی پالیسی اچھی طرح واقف ہیں جو ایک جانب امریکہ سے ڈالر بٹوررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈورن حملوں میں مارے گئے دہشت گردوں کوشہید قراردے رہے ہیں، امریکی ڈالر پر پالنے والے عوام کوبتائیں کہ انہوں نے ہنگوڈورن حملے کی ایف آئی آرامریکہ کے بجائے نامعلوم افرادکے خلاف کیوں کٹائی؟ انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ڈورن حملے رکوانے کے حوالے سے فیصلہ کن بیان دیکرنام نہادلیڈران کوبے نقاب کیااوران کا مکرو چہرہ پوری دنیاکے سامنے عیاں کردیا۔

9/28/2024 6:19:34 AM