Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان ٹیلی ویژین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرجناب الطاف حسین کا تہنیتی پیغام


پاکستان ٹیلی ویژین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جناب الطاف حسین کا تہنیتی پیغام
 Posted on: 11/27/2013
پاکستان ٹیلی ویژین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جناب الطاف حسین کا تہنیتی پیغام
لندن۔۔۔27نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی گولڈن جوبلی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک قومی نشریاتی ادارہ ہے جس نے قومی یکجہتی اور اخلاقی اقدار کے مطابق پروگرام نشر کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں معاشرے سے برائیوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خاتمے کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن کا عمل و کردار نمایاں رہاہے وہاں پی ٹی وی نے بیش بہا نامور ڈرامہ نگار،رائٹرز ،فنکار ، پروڈیوسر اور گلوکاروں کو متعارف کرایا جنہوں نے ملک و بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ۔ پاکستان ٹیلیویژن کے 50ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی کے ایم ڈی ، پروڈیوسرز، فنکار، گلوکاروں ، انجینئرز ، ٹیکنیشن سمیت ادارے سے وابستہ تمام افراد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

9/28/2024 6:18:55 AM