Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے معاشرے میں خواتین کو برابری کا درجہ دینے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے خواتین کو ہرسطح پر نمائندگی کا حق دلوایا ہے،کشور زہرا


جناب الطاف حسین نے معاشرے میں خواتین کو برابری کا درجہ دینے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے خواتین کو ہرسطح پر نمائندگی کا حق دلوایا ہے،کشور زہرا
 Posted on: 11/26/2013
جناب الطاف حسین نے معاشرے میں خواتین کو برابری کا درجہ دینے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے خواتین کو ہرسطح پر نمائندگی کا حق دلوایا ہے،کشور زہرا
آج کے دور میں عدم تحفظ کا احساس عورت کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نائلہ لطیف
کراچی۔۔۔26نومبر2013ء
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرانے کہاہے کہ جناب الطاف حسین نے معاشرے میں خواتین کو برابری کا درجہ دینے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے خواتین کو ہرسطح پر نمائندگی کا حق دلوایا ہے۔یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ’’خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن ‘‘کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف ،شعبہ خواتین کی اراکین سمیت کراچی کے مختلف سیکٹر ز و یونٹس کی ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھیں۔کشور زہرانے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جناب الطاف حسین نے خواتین پر تشدد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، عورت کو سرعام کوڑے مارنے کا واقعہ ہویا تیزاب پھینکنے کا ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے تمام واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو انکا اصل مقام دلانے کے لئے جو کوشش اور کاوشیں ایم کیو ایم نے کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے دن منایا جارہا ہے،معاشرے میں بھی عورت عدم مساوات کے ساتھ ساتھ تشدد کا سامنا کررہی ہے۔آج کی تعلیم یافتہ عورت اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے ،لیکن آج کے دورمیں عدم تحفظ کا احساس عورت کو ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

9/28/2024 6:19:53 AM