Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس ،فوج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ،برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کریں تو ایم کیوایم بھی نتائج کی پرواہ کئے بغیر انکے احتجاج اوردھرنوں میں شرکت کرے گی۔الطاف حسین


اگر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس ،فوج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ،برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کریں تو ایم کیوایم بھی نتائج کی پرواہ کئے بغیر انکے احتجاج اوردھرنوں میں شرکت کرے گی۔الطاف حسین
 Posted on: 11/25/2013
اگر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس ،فوج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ،برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کریں تو ایم کیوایم بھی نتائج کی پرواہ کئے بغیر انکے احتجاج اوردھرنوں میں شرکت کرے گی۔الطاف حسین
یہ جماعتیں اس وقت تک دھرنادینے کااعلان کریں جب تک حکومت پاکستان مسلح افواج، خصوصاً پاک فضائیہ کو پاکستانی سرحدوں میں داخل ہونے والے ڈرون کومار گرا نے کاحکم نہ دے
یہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کانہیں بلکہ یہ مطالبہ کرنے کاوقت ہے کہ جیسے ہی ڈرون
پاکستانی سرحدوں میں داخل ہوں انہیں فی الفورگرایاجائے
ماضی کے تمام تراحتجاج اوردھرنوں کے باوجودڈرون حملوں میں ذرا برابربھی فرق نہیں آیالہٰذا اب ان
ڈرون کومارگرانے کاوقت ہے
یہ جماعتیں ملک میں خودکش حملے کرنے والے القاعدہ اور طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے خلاف بھی اعلان جہاد کریں۔الطاف حسین
اگر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دینے والی جماعتیں 48سے 72گھنٹوں میں اس کااعلان کرتی ہیں تومیں ایم کیوایم کے بانی وقائد کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی کوبھی ہدایت کروں گاکہ وہ بھی ان تمام دھرنوں میں ان جماعتوں کے پیچھے قدم بہ قدم ملاکرچلتی رہیں
اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورپاکستان سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے وفد سے بیک وقت گفتگو

ؒ لندن ۔۔25 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورپاکستان سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ایک وفد سے بیک وقت گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کی مذمت کرنے اوردھرنے دینے اور احتجاجی جلسے کرنے کے بجائے فی الفوریہ اعلان کریں کہ اب اگرڈرون حملہ کیاگیاتوہم حکومتی سطح پر احتجاج کرنے اورجلسے جلوس کرنے اوردھرنے دینے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، جی ایچ کیو اورپاک افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ، برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر جاکر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دیں گے اوریہ جماعتیںیہ اعلان کریں کہ ہم اس وقت تک تادم مرگ دھرنادیں گے جب تک حکومت پاکستان مسلح افواج، خصوصاً پاک فضائیہ کو پاکستانی سرحدوں میں داخل ہونے والے ڈرون کومار گرا نے کاحکم نہ دے۔ اگرحکومت، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے دھرنے دینے والی دیگرجماعتیںآئندہ 48سے 72 گھنٹوں میں عملدرآمد کرنے کااعلان کرتی ہیں تومیں ایم کیوایم کے بانی وقائد کی حیثیت سے میں ایم کیوایم کی پوری رابطہ کمیٹی کو یہ ہدایت کروں گاکہ وہ بھی ان تمام دھرنوں میں ان جماعتوں کے پیچھے قدم بہ قدم ملاکرچلتی رہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کانہیں بلکہ یہ مطالبہ کرنے کاوقت ہے کہ جیسے ہی ڈرون پاکستانی سرحدوں میں داخل ہوں انہیں فی الفورگرایاجائے کیونکہ ماضی کے تمام تراحتجاج اوردھرنوں کے باوجودڈرون حملوں میں ذرا برابربھی فرق نہیں آیالہٰذا اب ان ڈرون کومارگرانے کاوقت ہے۔جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنیوالی جماعتوں سے یہ بھی کہاکہ وہ ساتھ ساتھ ملک بھرمیں خودکش حملے کرنے والے، مساجد، امام بارگاہوں، دیگراقلیتی عبادت گاہوں، اسکولوں،شاہراہوں، بازاروں، مسلح افواج اورحساس اداروں کے ہیڈکوارٹرز، حساس تنصیبات، پولیس چوکیوں اورچیک پوسٹوں پر حملے کرنے والے القاعدہ اور طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے خلاف اعلان جہادبھی کریں تو اس صورت میں ایم کیوایم ان کے احتجاج اوردھرنوں میں نتائج کی پرواہ کئے بغیر شرکت کرے گی اوربھرپور عملی تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کے خلاف زبانی احتجاج کرنے کانہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

9/28/2024 6:20:59 AM