Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے،الطاف حسین


خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے،الطاف حسین
 Posted on: 11/25/2013
خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے،الطاف حسین
ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے روزاول سے خواتین پر ہونیوالے تشددکے خلاف صدائے احتجاج بلندکی
ہمارے معاشرے میںآج خواتین کے ساتھ جوسلوک برتا جارہا ہے وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک ہے
ملک میں خواتین کوونی،کاری جیسی ظالمانہ رسومات کی بھینٹ چڑھاکربیدردی سے قتل کردیاجاتاہے ،تیزاب پھکنے اورانہیں بہیمانہ تشددکا
نشانہ بناکرقتل کے واقعات روزکامعمول بن چکے ہیں جس نے دورجہالت کی یادتازہ کردی ہے
دین اسلام میں خواتین کومکمل تحفظ فراہم کیاگیااوران کے احترام کادرس دیاگیاہے
خواتین پر تشددکے واقعات کی روک تھام کرکے ہی معاشرے میں سدھارلایاجاسکتاہے اورصحیح معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے
خواتین کوبرابری کے حقوق دلانے اورانہیں جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے جس عملی جدوجہد کاآغازکیاتھامجھے خوشی ہے کہ آج خواتین اسی عملی جدوجہدکاحصہ بن کرمردوں کے شانہ بشانہ اپنے اوپر ہونیوالے مظالم کاڈٹ کرمقابلہ کررہی ہیں
خواتین پرتشدداورمظالم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کاخصوصی بیان 
لندن:۔۔۔25، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے ۔خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے روزاول سے خواتین پر ہونیوالے تشددکے خلاف صدائے احتجاج بلندکی اورانہیں معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے ’’ تحفظ نسواں‘‘کابل پاس کروایا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قانون پر من وعن عمل کیاجائے اورخواتین کے ساتھ نارواسلوک کرنیوالے افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میںآج خواتین کے ساتھ سلوک برتا جارہاہے وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک ہے،ملک میں خواتین کوونی،کاروکاری اوروٹے سٹے جیسی ظالمانہ رسومات کی بھینٹ چڑھاکربیدردی سے قتل کردیا جاتاہے،خواتین پرتیزاب پھکنے اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے واقعات روزکامعمول بن چکے ہیں جس نے دورجہالت کی یادتازہ کررکھی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دین اسلام میں خواتین کومکمل تحفظ فراہم کیاگیااوران کے احترام کادرس دیاگیاہے،خواتین پر ہونیوالے تشددکے واقعات کی روک تھام کرکے ہی معاشرے میں سدھارلایاجاسکتاہے اور صحیح معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے خواتین کوبرابری کے حقوق دلانے اورانہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیلئے جس عملی جدوجہد کاآغازکیاتھامجھے خوشی ہے کہ آج خواتین اسی جدوجہدکاحصہ بن کر مردوں کے شانہ بشانہ اپنے اوپر ہونیوالے مظالم کاڈٹ کرمقابلہ کررہی ہیں۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ خواتین کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون پرعملدارآمدکیاجائے ورخواتین پرتشددکے واقعات کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔



9/28/2024 6:19:06 AM