Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت


کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/25/2013
کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت 
اداروں کے مابین آپس کے تنازعہ کی وجہ سے شہرمیں پانی کی فراہمی متاثرہوناافسوسناک ہے 
وزیراعظم ، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیراعلیٰ سندھ اداروں کے باہمی تنازعہ کے سبب کراچی میں پانی کے بحران کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔25، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اداروں کی جانب سے آپسی تنازعہ میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ غیر ذمہ دارانہ عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی اور کراچی واٹراینڈسیوریج بور ڈ کو چاہئے کہ وہ اپنے درمیان تنازعہ کا حل مل بیٹھ کر اورمشاورت سے نکالیں اوراس تنازع میں شہریوں کے حقوق پامال کرکے انہیں پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنے کاغیر قانونی اور غیر منصفانہ عمل فی الفور بند کردیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھرمیں شہری سہولت کی فراہمی کے ادارے اپنے آپ کو بڑی سے بڑی آزمائشوں ، تنازعات اور مشکل حالات سے نکالنے کی جدوجہد کرتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوتے دیکھا گیا کہ ان اداروں نے باہمی تنازعات اورآزمائشوں کا بوجھ بھی شہریوں پر ڈال کر جان چھڑا لینے کاعمل کیا ہو ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے تنازع کے سبب کراچی میں پانی کے بد ترین بحران کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورشہری سہولتوں کی فراہمی کے اداروں کی جانب سے اپنے آپسی تنازعات میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ 



9/28/2024 6:21:09 AM