Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی۔الطاف حسین


پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی۔الطاف حسین
 Posted on: 11/24/2013
پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی۔الطاف حسین
وہ سفاک دہشت گرد جو فوج اور پولیس کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹیں،دفاعی تنصیبات پر حملے کریں اور مساجد، امام بارگاہوں اورمزارات پر خودکش حملے کرکے معصوم شہریوں کا قتل عام کریں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
جوسیاسی ومذہبی رہنما ان انسانیت دشمنوں کی کھلی حمایت کریں ، ان کے خلاف مذمت کے دولفظ تک نہ کہیں اورانہیں شہیدقراردیں وہ بھی انسانیت کے دشمن ہیں۔عوام کوایسے عناصرکے خلاف متحد ہوناہوگا
عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے اوراحتجاج بھی کیاجاتاہے اورامریکہ سے ہی ڈالرزبھی لئے جاتے ہیں
پاکستان کو سنگین داخلی وخارجی خطرات کا سامنا ہے،عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں
حق پرست ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کریں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں حق پرست ارکان اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل، سمن جعفری ، سمیتا سید ، ہیرسوہو اورمختلف  شعبوں کے ذمہ داروں سے گفتگو 
لندن۔۔۔24، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی اوروہ سفاک عناصرجودہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے تمام مکاتب فکرکے معصوم انسانوں کالہو بہارہے ہیں ان کے خلاف متحد ہوناہوگا ۔انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سے آئے ہوئے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورمختلف شعبوں کے ذمہ داروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جن میں ڈاکٹر نکہت شکیل، سمن جعفری ، سمیتا سید اور ہیرسوہو شامل ہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی محمد انور،سید طارق میر، طارق جاوید، مصطفی عزیزآبادی ، قاسم علی رضا، کہف الوریٰ، ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی پاکستان کے ارکان مقیم عالم ایڈوکیٹ، عذرا مقیم ایڈوکیٹ اور دیگر شعبہ جات کے ارکان بھی موجود تھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ سفاک دہشت گرد جو پاکستان کی مسلح افواج،سول آرمڈفورسزاور پولیس کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹیں،مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر ز اوردفاعی تنصیبات 
پر حملے کریں اورمساجد، امام بارگاہوں اورمزارات پر خودکش حملے کرکے معصوم وبے گناہ شہریوں کا قتل عام کریں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورجوسیاسی ومذہبی رہنما ان انسانیت دشمنوں کی کھلی حمایت کریں ، ان کے خلاف مذمت کے دولفظ تک نہ کہیں بلکہ ان کی خیرخواہی کریں اور انہیں شہیدقراردیں وہ بھی انسانیت کے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام مکاتب فکرکے عوام کوچاہیے کہ وہ اپنے تمام ترفرقہ وارانہ اورفروعی اختلافات کوپس پشت ڈال کرانسانیت کے دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں اوران کا بائیکاٹ کریں۔انہو ں نے کہاکہ یہ منافقت کی انتہا ہے کہ عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے اور احتجاج بھی کیاجاتاہے اورامریکہ سے ہی ڈالرزبھی لئے جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال ، اتحاد بین المسلمین ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی،مذہبی رواداری کے فروغ ، پانی ، بجلی ، گیس ، صحت ، تعلیم اور روزگارسمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل ، حق پرست ارکان اسمبلی کی کارکردگی اورتنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان کو اس وقت سنگین داخلی وخارجی سیکوریٹی خطرات کا سامنا ہے وہاں اس کے عوام بھی غربت، افلاس ، بے روزگاری ، بیماریوں اور دیگر مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان حالات میں حق پرست ارکان اسمبلی پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے منتخب حق پرست اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ اسمبلیوں میں اپنا کردار محض اجلاس ا ٹینڈ کرنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کریں اور ایوانوں میں ایسے قوانین پاس کروائیں جن سے عوام کو حقیقی انصاف مہیا ہوسکے ۔



9/28/2024 6:17:22 AM