Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ، آصف حسنین اور ساجد احمد کااظہار مذمت


پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ، آصف حسنین اور ساجد احمد کااظہار مذمت
 Posted on: 11/24/2013
پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر حق پرست اراکین قومی
اسمبلی اقبال محمد علی خان ، آصف حسنین اور ساجد احمد کااظہار مذمت
تحریک انصاف احتجاج کے لئے شائستہ اور پرامن راستہ اختیار کرنے کے بجائے اسے پرتشدد بنا رہی ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
نیٹو کنٹینرز کے ڈائیورز کو تشدد کا نشانہ بنا کر تحریک انصاف نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ، اقبال محمد علی ، آصف حسنین ، ساجد احمد 
تحریک انصاف نے جمہوریت کے تحت ملنے والے پرامن احتجاج کے حق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ، مطالبہ 
کراچی ۔۔۔24، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، آصف حسنین اور ساجد احمد نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پشاور میں نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہے اور اسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور یہاں ہر سیاسی ومذہبی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اس احتجاج کی آڑ میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور زدوکوب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف احتجاج کے لئے شائستہ اور پرامن راستہ اختیار کرنے کے بجائے اسے پرتشدد بنا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور جمہوریت کے تحت ملنے والے پرامن احتجاج کے حق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، آصف حسنین اور ساجد احمد نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس غیر قانونی اور غیراخلاقی عمل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

9/28/2024 6:20:45 AM