Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت نہ تو ڈرون حملے بندکراسکتی ہے اورنہ ہی مسلح افواج کوڈرون گرانے کاحکم دےسکتی ہے۔الطاف حسین


وفاقی حکومت نہ تو ڈرون حملے بندکراسکتی ہے اورنہ ہی مسلح افواج کوڈرون گرانے کاحکم دےسکتی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/23/2013
وفاقی حکومت نہ تو ڈرون حملے بندکراسکتی ہے اورنہ ہی مسلح افواج کوڈرون گرانے کاحکم دےسکتی ہے۔الطاف حسین
وفاقی حکومت اورطالبان کی خیرخواہ، ہمنوا اورہمدرد جماعتیں قوم سے امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کرواتی ہیں جبکہ دوسری طرف فنڈ، امداد، بھیک کی صورت میں امریکہ ہی سے ڈالرزبھی مانگتی ہیں
امریکی ڈالروں کی بھیک اورخیرات مانگنے والوں میں تحریک انصاف کی صوبہ خیبرپختونخوا کی برسر اقتدار حکومت بھی شامل ہے
اگروفاقی اورصوبائی حکومتیں،مسلح افواج اورنیم فوجی ادارے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں اورملک کے دیگرصوبوں کے عوام پر طالبان کے حملوں اوربم دھماکوں کونہ رکواسکیں توپھر عوام اسلامی ، اخلاقی اورمسلمہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت اپنے دفاع میں جہاد کااعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے
بعض اینکر پرسنز اور نام نہاد تجزیہ نگار طالبان کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کوجائز قراردینے کیلئے ہرقسم کی تاویلیں پیش کرکے ملک وقوم سے غداری اورانسانیت دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا نائن زیروپر ہنگامی اجلاس سے خطاب کا دوسراحصہ 
لندن۔۔۔23 نومبر2013ء
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستانی قو م کوواضح اوردوٹوک الفاظ میں تمام حقائق سے آگاہ کردیناچاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ 21نومبر2013ء کوصوبہ خیبرپختونخوا کے تھانہ ٹل میں ایس ایچ او فریدخان کی جانب سے ایک مقدمہ درج کیاگیا جس کے مطابق 21نومبر2013ء کو نامعلوم سمت سے کئے جانے والے میزائل حملے میں پانچ افرادہلاک ہوئے جوتمام کے تمام افغان شہری تھے اور ایک روز قبل ہی افغانستان سے غیرقانونی طورپر پاکستان میں داخل ہوئے تھے ۔ اس ایف آئی آرکے مطابق ان افراد کے نام عبدالرحمان ،نوراللہ، حمیداللہ ، احمدجان اورگل مرجان تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس حملے میں ایک بھی پاکستانی شہری ہلاک نہیں ہوالیکن افسوس صدافسوس کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان کی خیرخواہ ، ہمدرد اورہمنوا جماعتوں نے ان ہلاکتوں کوپاکستانی بچوں کی ہلاکت قرار دیکر پاکستانی قوم سے کھلا جھوٹ بولا۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت نہ تو ڈرون حملے بندکراسکتی ہے اورنہ ہی مسلح افواج کوڈرون گرانے کاحکم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکومت اورطالبان کی خیرخواہ، ہمنوا اورہمدرد جماعتیں قوم سے امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کرواتی ہیں جبکہ دوسری طرف امریکی فنڈ، امداد، بھیک کی صورت میں امریکہ ہی سے ڈالرزبھی مانگتی ہیں۔ان امریکی ڈالروں کی بھیک اورخیرات مانگنے والوں میں صوبہ خیبرپختونخوا ، تحریک انصاف کی برسراقتدارحکومت بھی شامل ہے بلکہ اس صف میں آگے آگے بھی ہے ۔جناب الطا ف حسین نے سانحہ انچولی کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتوں اورسیکوریٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگروفاقی اور صوبائی حکومتیں، مسلح افواج ،نیم فوجی ادارے کراچی اورسندھ کے دیگر علاقوں اور ملک کے دیگرصوبوں کے عوام پر طالبان کے حملوں اوربم دھماکوں کونہ رکواسکیں توپھرکراچی اورسندھ کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ دیگرصوبوں کے عوام اسلامی ، اخلاقی اورمسلمہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت اپنے دفاع میں جہاد کااعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے کہاکہ وہ مختلف چینلزپر پیش کئے جانے والے پروگراموں کا بغورجائزہ لیں چونکہ بہت سے اینکرپرسنز اوردیگر پروگراموں کے میزبان حالات کے جبروستم اورخوف وہراس کے باعث حق وسچ بیان کرنے سے معذورہیں دوسری جانب بعض ایسے اینکر پرسنز اور ٹی وی ٹاک شوزمیں شرکت کرنیوالے نام نہاد تجزیہ نگار بھی ہیں جومحض اپنے ذاتی وخاندانی مفادات کے لئے تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کوجائز قراردینے کیلئے ہرقسم کی تاویلیں پیش کرکے ملک وقوم سے غداری اورانسانیت دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی عقل وشعور اور سمجھ بوجھ کی روشنی میں ایسے اینکرپرسنز اورتجزیہ نگاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تاویلات کوپرکھیں، خودحق اورسچ کافیصلہ کریں تاکہ وہ خودبھی بھٹکنے سے محفوظ رہ سکیں بلکہ ملک کے عوام اپنے اہل خانہ، عزیزواقارب، دوست اوراحباب کوبھی محفوظ رکھ کرملک کی خدمت کرسکیں۔ 



9/28/2024 6:16:49 AM