Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنما کھل کراعلان کریں کہ تحریک طالبان پاکستان اورانکے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ درندہ صفت حیوانوں سے بدترہیں۔ الطاف حسین


وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنما کھل کراعلان کریں کہ تحریک طالبان پاکستان اورانکے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ درندہ صفت حیوانوں سے بدترہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/23/2013
وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنما کھل کراعلان کریں کہ تحریک طالبان پاکستان اورانکے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ درندہ صفت حیوانوں سے بدترہیں۔ الطاف حسین
طالبان، بے گناہ انسانوں کاسفاکانہ قتل عام کرتے ہیں لیکن بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا جھوٹے قصے اورکہانیاں گھڑکر مختلف نعروں پر دھرنے اوراحتجاجی مظاہروں کی سیاست کرکے انکے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں
تحریک طالبان پاکستان نے انچولی میں ھماکوں کی اعلانیہ ذمہ داری قبول کی لیکن طالبان کی مذمت کرنے کیلئے ٹی ٹی پی کی خیرخواہ ، ہمدرد اورہمنوا جماعتوں میں سے کوئی بھی میدان عمل میں آکر احتجاج نہیں کرتا 
وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمادھوکے بازی، مکروفریب اورجھوٹ کی سیاست کوترک کرکے قوم کواصل حقائق سے آگاہ کریں 
نائن زیروپررابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی اوردیگرتنظیمی ونگز اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔ 23 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہفتہ کونائن زیروپررابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی اوردیگرتنظیمی ونگز اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے دریافت کیاکہ آپ میں سے کون باطل قوتوں کے خلاف جہاد اور جنگ کیلئے تیارہے۔ جناب الطاف حسین کے اس سوال پر تمام شرکاء نے خدائے وحدہ لاشریک کی قسم کھاکر انہیں یقین دلایاکہ وہ باطل قوتوں کے خلا ف بڑے سے بڑے جہاداورجنگ کیلئے تیارہیں۔ اس جواب کو سنکرجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی کابینہ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنماؤں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دھوکے بازی، مکروفریب اورجھوٹ کی سیاست کوترک کرکے قوم کواصل حقائق سے آگاہ کریں اورکھل کراعلان کریں کہ تحریک طالبان پاکستان اورانکے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ درندہ صفت حیوانوں سے بدترہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف توطالبان، بے گناہ انسانوں کاسفاکانہ قتل عام کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے بلاواسطہ یابلواسطہ ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا اس قتل عام پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹے قصے اورکہانیاں گھڑکر مختلف نعروں پر دھرنے اوراحتجاجی مظاہروں کی سیاست کرکے ان کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اورپاکستانی عوام کواصل حقائق سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً 21نومبر 2013ء کو خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہنگو کی تحصیل ٹل پر ڈرون حملہ ہوتاہے جس میں کچھ لوگ مارے جاتے ہیں اس پر حکومت پاکستان اورتحریک طالبان پاکستان کی ہمدرد، خیرخواہ اورہمنوا جماعتیں ڈرون حملوں کی مذمت کرکے اوردیگرجھوٹے قصے کہانیاں گھڑکرپوری قوم کویہ بتانے کی سازش کرتی ہیں کہ اس حملے میں بے گناہ پاکستانی اورمعصوم بچے ہلاک ہوگئے لہٰذافلاں فلاں جگہ ان ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ہوگا یافلاں فلاں جگہ ان ڈرون حملو ں کے خلاف دھرنادیاجائے گا جبکہ 22نومبر کی شام کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں انچولی کے مقام پر دوبم دھماکے کئے جاتے ہیں جن میں دودرجن سے زائدمعصوم بچے ، بچیاں، بزرگ اور جوان شہیدوزخمی ہوتے ہیں اورتحریک طالبان پاکستان ان دھماکوں کی اعلانیہ ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ منافقت اور دوعملی کی انتہا یہ ہے کہ ان معصوم بچے بچیوں ،بزرگوں نوجوانوں کے شہیدوزخمی ہونے پر طالبان کی مذمت کرنے کیلئے ٹی ٹی پی کی خیرخواہ ، ہمدرد اورہمنوا جماعتوں میں سے کوئی بھی میدان عمل میں آکر احتجاج نہیں کرتا بلکہ وہ معصوموں کے اس قتل عام پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،دھرنے اور اجتماعات منعقد کرتی ہیں ۔ (اجلاس سے جناب الطا ف حسین کاخطاب جاری ہے۔ مزید تفصیلات کچھ دیربعدجاری کی جائیں گی۔)



9/28/2024 6:16:18 AM