Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ انچولی پر یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان کی شرکت


 Posted on: 11/23/2013
سانحہ انچولی پر یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان کی شرکت 
سانحہ انچولی اور سانحہ راولپنڈی کے شہداء سمیت دہشت گردی کے دیگرواقعات میں شہیدہونے والے پاکستانیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
لندن ۔۔۔23 نومبر2013ء
سانحہ انچولی پر ایم کیوایم کے زیراہتمام منائے جانے والے یوم سوگ کے سلسلے میںآج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گزشتہ روز انچولی میں ہونے والے بم دھماکوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور، سیدطارق میر، طارق جاوید،محمداشفاق ،مصطفےٰ عزیزآبادی،قاسم علی رضا، کیف الوریٰ،رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ انچولی اورسانحہ راولپنڈی کے شہداء سمیت دہشت گردی کے دیگرواقعات میں شہیدہونے والے پاکستانیوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیااور پاکستان کی سلامتی ،بقاء اورامن واستحکام کے لئے دعائیں کی گئیں۔ 



9/28/2024 6:16:17 AM