Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں نے مختلف اسپتالوں اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا


ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں نے مختلف اسپتالوں اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا
 Posted on: 11/22/2013
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں نے مختلف اسپتالوں اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹایا اور مشتعل عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکا ن کو زخمیوں کی فوری امداد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھنے کی ہدایت
متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کیلئے عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی فہرست بھی آویزاں کردی گئی 
کراچی ۔۔۔22، نومبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی انچولی میں بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ اور مقامی اسپتالوں میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹایا اور مشتعل عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصرجمال ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار، حیدرعباس رضوی، عامرخان ،واسع جلیل، اسلم آفریدی اور حق پرست اراکین اسمبلی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکا ن کو زخمیوں کی فوری امداد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھنے کی ہدایت کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کی جگہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر وہاں دھماکے سے پھیلنے والی تباہی کے بعد کہرام مچا ہوا تھا اور عوام میں شدید اشتعال پایاجارہا تھا۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے زخمیوں کوفوری اسپتال منتقل کرنے میں ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد کریں ۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراورایمبولینس بھی بڑی تعداد میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔ زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ایم کیوایم کے رہنماؤں نے زخمیوں کو ایک سے زائد اسپتالوں میں منتقل کرنے میں امداد فراہم کی جبکہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کیلئے عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی فہرست بھی آویزاں کردی گئی ۔ 
رات گئے ایم کیوایم کے رہنماؤں نے انتظامیہ کی مد د سے شدید زخمیوں کو آغاخان اسپتال بھجوانے کے انتظامات کیے اور رات گئے تک حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر صغیراحمد اور عادل صدیقی آغاخان اسپتال میں موجود تھے ۔



9/28/2024 6:15:50 AM