Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہڑتال اور احتجاج کرنے والے خدارا اپنے احتجاج کو قطعی اور قطعی پرامن رکھیں، انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل


ہڑتال اور احتجاج کرنے والے خدارا اپنے احتجاج کو قطعی اور قطعی پرامن رکھیں، انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 11/22/2013
ہڑتال اور احتجاج کرنے والے خدارا اپنے احتجاج کو قطعی اور قطعی پرامن رکھیں، انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اجلاس کے موقع پر عوام کے نام قائد تحریک الطاف حسین کا وڈیو پیغام
ملک داخلی و خارجی خطرات کے پیش نظر شر انگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، الطاف حسین
سانحہ راولپنڈی پر ہر دردمند دل سوگوار ہے، سانحہ پر احتجاج سیاسی و مذہبی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن خدارا احتجاج کو پرامن رکھیں
علماء اور مشائخ منبر و محراب کا تقدس کسی قیمت پر پامال نہ ہونے دیں اور وہاں سے کوئی ایسی بات نہ کہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو
فرقہ وارانہ اتحاد کی تبلیغ کریں اور الزام تراشی سے گریز کریں، اتحاد و بھائی چارہ برقرار رکھیں
عوام دعا کریں کہ پوری دنیا میں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستان اس کا نشانہ نہ بننے پائے 
اللہ تعالیٰ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے میں ہماری مدد فرمائے

Altaf Hussain's special message for Peace and... by MQMOfficial
لندن۔۔۔22، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت جن داخلی وخارجی خطرات میں گھرا ہوا ہے ان کے پیش نظر ملک کسی بھی انتشاراور شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے میں سانحہ راولپنڈی کے خلاف آج بروز جمعہ ملک میں ہڑتال اوراحتجاج کی کال دینے والوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے احتجاج کو قطعی طورپر پرامن رکھیں اور انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اجلاس کے موقع پر عوام کے نام اپنے وڈیوپیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم عاشور پر راولپنڈی میں جو المناک واقعات ہوئے اس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ان واقعات پر جو ردعمل سامنے آیاان پر ہروہ دل غمگین ہے جو اتحاد بین المسلمین کاقائل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی پر بطور احتجاج بعض جماعتوں نے آج یعنی بروز جمعہ ملک گیر ہڑتال اوراحتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ میں جو معصوم جانیں دنیا سے رخصت ہوگئیں ان پر ہردل غمگین ہے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے ہم سب دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور ہڑتال یااحتجاج کرنا سیاسی ومذہبی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن جن جماعتوں نے ہڑتال یااحتجاج کی کال دی ہے میں ان کے عہدیداروں اور کارکنوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت ملک بے شمار داخلی وبیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے ، ان حالات میں وہ خدارا اپنے احتجاج کو قطعی طور پر پرامن رکھیں ،انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں، فرقہ وارانہ اتحاد کی تبلیغ کریں اور الزام تراشی سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات میں پہلے ہی بہت سی قیمتی اور معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس لئے میں ہڑتال کی کال دینے والوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ خدارا!! جمعہ کو ہونے والے احتجاج کو پرامن رکھیں اور نہ صرف شرپسندی سے گریز کریں بلکہ شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ بھی رکھیں اور احتجاج کے بعد پرامن طور پراپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمعہ کو ایک شیعہ تنظیم نے بھی احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اس تنظیم نے وسیع القلبی کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے جس پر میں اس تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس کا شکریہ اداکرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں علمائے کرام ، مشائخ عظام اور ذاکرین سے خصوصی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ منبر ومحراب کا تقدس کسی قیمت پرپامال نہ ہونے دیں اور وہاں سے کوئی ایسی بات نہ کہیں جس سے کسی کی بھی دل آزاری ہو، منبر ومحراب سے صرف اپنی ہی بات کریں اور امن کی بات کریں ۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ پوری دنیا میں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں ، پاکستان اس کا نشانہ نہ بننے پائے ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے میں ہماری مدد فرمائے ، ہمارے علمائے کرام کو یہ توفیق دے کہ وہ کشیدگی اور اختلافات بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کیلئے کام کریں ۔ میں دعا گو ہوں کہ سانحہ راولپنڈی سمیت دہشت گردی کے دیگرواقعات میں جو لوگ اللہ کو پیارے ہوئے ، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، ان کے لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق دے ، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہم سب کو پاکستان میں حقیقی امن کے قیام کی توفیق دے۔

9/28/2024 6:15:43 AM