Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’امن یکجہتی‘‘ پروگرام میں منظور کی جانے والی قرارداد


 Posted on: 11/21/2013
ایم کیوایم کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’امن یکجہتی‘‘ پروگرام میں منظور کی جانے والی قرارداد
مورخہ:۔۔21؍ نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور بھائی چارگی کے فروغ لئے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’امن یکجہتی‘‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قرار داد بھی پیش کی گئی جس کی حاضر ین محفل نے مکمل تائید کرتے ہوئے منظور کر لی جو مندرجہ ذیل ہے۔ 
۔۔۔آج کا یہ ایوان جو ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کر تاہے اور پاکستان کی بقا ء وسلامتی کو لاحق خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے اور بقاء سلامتی کی ضمانت کے طو ر پر امن ویکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یہ طے کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز پاکستان میں موجود ہر قسم کی تقسیم اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے ، تما م تر تفرقات سے بالا تر ہوکر ارض پاک میں آباد تمام مذہبی، مسلکی، لسانی، علاقائی وصوبائی اکائیوں کو صرف اور صرف پاکستانی‘‘ تصور کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور خصوصاً 11اگست 1947ء کی یاد گار تقریر کو ریاست کی روح قرا ر دیتے ہوئے اپنے طر ز معاشرت و آئین پاکستان و قانون مروجہ میں سموتے ہوئے ایک روشن وتابناک ، مذہب و معتدل او رترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ‘‘

9/28/2024 6:20:02 AM