Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی ڈی سی کے علاقے میں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھر پر ڈکیتی کی واردات


 Posted on: 11/21/2013
پی آئی ڈی سی کے علاقے میں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھر پر ڈکیتی کی واردات 
مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن کے باوجود شہر میں ڈکیتیوں، لوٹ مار اور بھتے کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
عام شہریوں ہی کی نہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی جان و مال بھی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی
مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھر پر ڈکیتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 21 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پی آئی ڈی سی کے علاقے میں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور مجرموں کوگرفتار کیا جائے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بدھ کی شب مسلح ڈاکو پی آئی ڈی سی کے علاقے میں واقع مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر ان کے صاحبزادوں اوران کی اہلیہ محترمہ عذرامقیم ایڈوکیٹ کے والدین اور بہن کوایک کمرے میں بندکرکے گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ لیکرلے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن کے باوجود شہر میں ڈکیتیوں، لوٹ مار اوربھتے کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ، عام شہریوں ہی کی نہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی جان ومال بھی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہے جسکے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد ،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے مطالبہ کیاکہ مقیم عالم ایڈوکیٹ کے گھرپرڈکیتی کے واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔

9/28/2024 6:14:53 AM