Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں جمعہ کے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل


تمام مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں جمعہ کے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 11/21/2013
تمام مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں جمعہ کے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
پرامن احتجاج کرنا پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعت کا جمہوری حق ہے
احتجاج کے دوران کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے
سانحہ راولپنڈی، ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے
پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں عوام کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کررہی ہیں
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ عظام اور ذاکرین مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کی سازش کو ناکام بنائیں
عوام ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کی جان و مال، مساجد اور امام بارگاہوں کا تحفظ یقینی بنائیں
خدانخواستہ پاکستان کو غیر مستحکم اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کامیاب ہوگئی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی
لندن۔۔۔21، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کل بروز جمعہ کو ہڑتال اوراحتجاج کی کال دینے والی تمام مذہبی جماعتوں اورتنظیموں کے رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہڑتال یااحتجاج کے دوران کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جان ومال اور عبادت گاہوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم ملک کی موجودہ نازک صورتحال کاتقاضہ ہے کہ احتجاج کو ہرقیمت پر پرامن بنایا جائے، جذباتیت کے بجائے دانشمندی اور ہوشمندی سے کام لیا جائے اورمثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی، ملت اسلامیہ کے اتحاد کوپارہ پارہ کرنے اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے، پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عوام کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کررہی ہیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ عظام اور ذاکرین اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں،سب ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں ، آپس میں اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کی جان ومال، مساجد اور امام بارگاہوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے پاکستان کی نازک صورتحال میں ہوشمندی کامظاہرہ نہ کیا اور اپنا قومی ودینی فریضہ ادا نہ کیا اور خدانخواستہ پاکستان کو غیرمستحکم اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کامیاب ہوگئی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

9/28/2024 6:18:27 AM