Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راولپنڈی کا سانحہ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور پاکستان کے خلاف سنگین سازش کا حصہ ہے۔ الطاف حسین


راولپنڈی کا سانحہ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور پاکستان کے خلاف سنگین سازش کا حصہ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/20/2013
راولپنڈی کا سانحہ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور پاکستان کے خلاف سنگین سازش کا حصہ ہے۔ الطاف حسین
اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتیں ہمارے خلاف صف آراء ہیں، تمام مکاتب فکر کے عوام ملت اسلامیہ میں انتشار پیدا کرنے کی اس سازش کو سمجھیں
عوام صبر و برداشت اور ضبط و تحمل سے کام لیں، اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں
جمعہ کو ہڑتال کرنے والی جماعتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ احتجاج پرامن ہو اور احتجاج کے دوران انسان تو کجا کسی جانور کی بھی جان یا کسی کی املاک کو نقصان نہ پہنچے
ایسا کوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھیرنے والوں کو کامیابی ہو۔ جناب الطا ف حسین کی ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری سے فون پر گفتگو
راولپنڈی کا سانحہ پاکستان اور ملت اسلامیہ کے خلاف عالمی سازشوں کا حصہ ہے۔ علامہ طالب جوہری
ملک و ملت کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام شیعہ اور سنی عوام ایک دوسرے کا احترام کریں۔ علامہ طالب جوہری
عوام، امن و بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے انتشار کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ علامہ طالب جوہری
سانحہ راولپنڈی کے بعد فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ علامہ طالب جوہری کی قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو
آپ نے جس طرح اس اہم اور حساس معاملے پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اور اپنا کردار ادا کیا اس پر تمام علماء اور عوام آپ کے شکر گزار ہیں۔ علامہ طالب جوہری کی قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن ۔۔۔۔20 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ راولپنڈی کا سانحہ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور پاکستان کے خلاف سنگین سازش کاحصہ ہے لہٰذا تمام مکاتب فکرکے عوام اس سازش کوسمجھیں، صبروبرداشت اورضبط وتحمل سے کام لیں اوراتحاد کامظاہرہ کریں ۔ انہوں نے یہ بات آج ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ہمارے بعض علماء اور عوام اس سازش کوسنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں کہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصرکیا سازشیں کررہے ہیں، ملت اسلامیہ میں انتشار پیدا کرنے کی سازشوں کے تحت عراق، شام، بحرین اورہرجگہ شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اوراب یہی کچھ پاکستان میں بھی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے علامہ طالب جوہری سے ہونے والی گفتگوکے توسط سے تمام فقہوں اورمسلکوں سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیعہ ،سنی اورسارے مسالک کے عوام ایک اللہ ، ایک رسولؐ اور ایک قرآن مجیدکے ماننے والے ہیں لہٰذاایک دوسرے کی جان یامال کونقصان پہنچانے سے قطعی گریز کریں،سب اپنے اپنے عقیدے پر قائم رہیں، دوسرے کے عقیدے کونہ چھیڑیں اورایساکوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھیرنے والوں کوکامیابی ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کافرمان تو’’ لااکراہ فی الدین‘‘ ہے یعنی ’’دین میں کوئی جبر نہیں‘‘ ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ’’ لکم دینکم ولی الدین ‘‘ یعنی ’’ تمہارادین تمہارے ساتھ، میرادین میرے ساتھ ‘‘ ۔یہودیوں کے ساتھ میثاق مدینہ کرتے وقت نبی کریم ؐ نے بھی مسلمانوں کواللہ تعالیٰ کایہی فرمان پیش کیاتھا۔جناب الطا ف حسین نے شیعہ سنی اورتمام فقہوں اورمسلکوں سے تعلق رکھنے والے تمام عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت اسلام دشمن اورملک دشمن قوتیں ہمارے خلاف صف آراء ہیں لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم ان مکروہ سازشوں کو سمجھیں، صبروبرداشت سے کام لیں، اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں، کسی بھی واقعہ پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اورکوئی بھی اطلاع ملے تو پہلے ا س کی تصدیق کریں اورتصدیق ہوئے بغیر اس اطلاع کو ہرگز آگے نہ بڑھائیں۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے جمعہ کوہڑتال کرنے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ احتجاج پرامن ہواوراحتجا ج کے دوران انسان توکجا کسی جانور کی بھی جان یاکسی کی املاک کونقصان نہ پہنچے۔ علامہ طالب جوہری نے جناب الطاف حسین کی اس بات سے مکمل اتفاق کیا کہ راولپنڈی کا سانحہ پاکستان اورملت اسلامیہ کے خلاف کی جانے والی عالمی سازشوں کاحصہ ہے اوراس وقت ملک وملت کواتحادویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔علامہ طالب جوہری نے بھی تمام شیعہ اورسنی عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں اورامن وبھائی چارے کامظاہرہ کرکے انتشارکی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ علامہ طالب جوہری نے سانحہ راولپنڈی کے بعد فسادات کی سازش کوناکام بنانے کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ آپ نے جس طرح اس اہم اورحساس معاملے پر ملک وملت کی رہنمائی کی اوراپناکردار اداکیااس پر تمام علماء اور عوام آپ کے شکرگزارہیں۔ آپ کاوجود قوم کیلئے بڑی تقویت کاباعث ہے۔ انہوں نے جناب الطا ف حسین کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعاکی۔ علامہ طالب جوہری نے قیام امن کے سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی کوششوں کوبھی سراہا۔

9/28/2024 6:19:06 AM