Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں ، الطاف حسین


کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 11/20/2013
کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں ، الطاف حسین
کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے
لندن۔۔۔20، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے خضدار میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں اور کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب واقع امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش کا حصہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب کراچی میں امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بناکرشہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوعناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کے تحت دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ دین اسلام ، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔



9/28/2024 6:14:56 AM