Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازشیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ملاقات


رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازشیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ملاقات
 Posted on: 11/20/2013
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازشیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ملاقات
جناب الطاف حسین نے سانحہ راولپنڈی کی سب سے پہلے مذمتی بیان دیکرملک کے خلاف گھناؤنی سازش کوبے نقاب کیا،علامہ طالب جوہری
ملک کی نازک ترین صورتحال میں سانحہ راولپنڈی فرقہ وارانہ فسادات کرواکرملک کوغیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی
وفد میں عامرخان،عادل خان،سیف یارخان کے ہمراہ دیگرذمہ داران شامل تھے
کراچی:۔۔۔20، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان،عادل خان اورسیف یارخان کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے ممتاز شیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور سانحہ راولپنڈی کو ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی گھناؤنی سازش قراردیتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی،قیام امن و امان اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاپیغام پہنچایا۔ایم کیوایم کے وفدمیں متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمداورسائیٹ ٹاؤن کے سابق ناظم اظہار احمد خان کے علاوہ دیگرذمہ داران بھی شامل تھے۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے علامہ طالب جوہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں سانحہ راولپنڈی فرقہ وارانہ فسادات کرواکرملک کوغیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جس کے پس منظر میں وہی قوتیں کارفرماہیں جو نہیں چاہتی کہ ملک میں امن وامان ہوخوشحالی آئے اورنفرتوں کاخاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے اورسازشی عناصرکی گھناؤنی سازش کوناکام بنانے کیلئے مسلم امہ کے مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل نہیں تھی لہٰذاتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ،ذاکرین اورعوام کافرض ہے کہ آگے آئیں اور اپنے اتحاد سے دشمنوں کی سازش کوناکام بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک قیام امن اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کی جانیوالی اپیل پر تمام مسالک کے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،ذاکرین اور عوام نے لیبک کہااورصبروتحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرتوں کو ختم کرنے کی بات کی وہ قابل ستائش ہے۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شیعہ سنی سمیت تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام، مشائخ عظام،ذاکرین اورعوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کریں اور اتحاد واتفاق اور صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کوناکام بنائیں۔ اس موقع پر علامہ طالب جوہری نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے اپنی گفتگو میں کہا کہ جناب الطاف حسین نے سانحہ راولپنڈی کی سب سے پہلے مذمتی بیان دیکرملک کے خلاف گھناؤنی سازش کوبے نقاب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،قیام امن اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایااورجناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے دعائیں کیں۔

9/28/2024 6:19:29 AM