Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گجرات میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ اور ان کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


گجرات میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ اور ان کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/19/2013
گجرات میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ اور ان کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت 
اساتذہ طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کرتے ہیں، ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا مطلب علم کو آگ لگانے کے مترادف ہے۔ الطاف حسین
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ خدارا اپنے اپنے چاہنے والوں کو سمجھائیں کہ وہ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے ملک میں فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کرنے والوں کی سازشیں کامیاب ہوسکیں
سید شبیر حسین شاہ اور انکے ڈرائیور کے اہل خانہ اور یونیورسٹی کے طلبہ سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔16 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے گجرات میںیونیورسٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرسیدشبیرحسین شاہ اوران کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوران کے اہل خانہ اورطلبہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کوعلم کی روشنی سے منورکرتے ہیں اور ان کودہشت گردی کانشانہ بنا نے کامطلب علم کو آگ لگانے کے مترادف ہے۔ جناب الطا ف حسین نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اورمشائخ سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ خدارا اپنے اپنے چاہنے والوں کو سمجھائیں کہ وہ یہ غیراسلامی عمل کرکے نہ تواس گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں اورنہ ہی کوئی ایساعمل کریں جس سے ملک میں فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کرنے والوں کی سازشیں کامیاب ہوسکیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرکے عوام سے ایک مرتبہ پھراپیل کی کہ وہ صبر و برداشت اور تحمل کامظاہرہ کریں اورامن برقراررکھیں۔ انہوں نے سیدشبیر حسین شاہ اوران کے ڈرائیور کے اہل خانہ اور یونیورسٹی کے طلبہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔

9/28/2024 6:15:26 AM