Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی اور سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی سمیت 12 رکنی وفد سے ملاقات


سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی اور سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی سمیت 12 رکنی وفد سے ملاقات
 Posted on: 11/19/2013
سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی اور سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی سمیت 12 رکنی وفد سے ملاقات 
ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے اور ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، اراکین رابطہ کمیٹی شاکر علی، سیف یار خان، خالد سلطان، رشید گوڈیل 
سانحہ راولپنڈی پر سب سے پہلا بیان جناب الطاف حسین نے دیا جو ان کی دانشمندانہ سوچ کا کھلا عکاس ہے، جعفریہ الائنس پاکستان 
ملاقات میں علامہ عباس کمیلی نے سانحہ راولپنڈی میں جاں بحق افراد کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل، ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کرائی
کراچی ۔۔۔19، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی، سیف یار خان، خالد سلطان اور رشید گوڈیل نے سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کوپھیلنے سے روکنے اور تمام مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی، سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی سمیت 12رکنی وفد سے ملاقات کی اور انہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر مولانا اکرم ترمذی، جنرل سیکریٹری سید سلمان مجتبیٰ، علامہ علی کرار نقوی، علامہ طاہر مشہدی، شیخ محمد نجفی اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جعفریہ الائنس پاکستان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے موجودہ نازک ترین حالات میں سانحہ راولپنڈی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے وہ عناصر کارفرما ہیں جو ملک کی سلامتی کے درپے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ کوئی بھی مسلم ملک فرقہ واریت کے عفریت کا خاتمہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا ہے اور ملک میں مسلم امہ کے مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل نہیں تھی ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام نے سانحہ راولپنڈی کے بعد جس وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے کا احترام اور نفرتوں کو ختم کرنے کی بات کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے اور ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جعفریہ الائنس پاکستان کے تمام عہدیداران کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کرنے پر انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی اور نائب صدر مولانا اکرم ترمذی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے اپنی گفتگو میں کہا کہ سانحہ راولپنڈی پر سب سے پہلا بیان جناب الطاف حسین نے دیاجو ان کی دانشمندانہ سوچ کا کھلا عکاس ہے اور اس عمل سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگا سکتا ہے جناب الطاف حسین ہزاروں میل کی دوری کے باوجود ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے نہ صرف عملی طور پر کوشاں ہیں بلکہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطے میں بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے تمام مسالک کے علمائے کرام کو ہمیشہ ایک جگہ جمع کیا ہے اور سانحہ راولپنڈی کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کی آگ پر قابو پانے ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کیلئے ان کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی نے سانحہ راولپنڈی میں شہید افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ،ملک سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کے خاتمے، امن و امان کے قیام، تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دارزی عمر، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا بھی کرائی۔

9/28/2024 6:15:17 AM