Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر پڑے سامان کا کرایہ ؍ ہرجانہ معاف کیا جائے، رابطہ کمیٹی


گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر پڑے سامان کا کرایہ ؍ ہرجانہ معاف کیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/18/2013
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر پڑے سامان کا کرایہ ؍ ہرجانہ معاف کیا جائے، رابطہ کمیٹی
برآمدی سامان پر بھاری کرایے ؍ ہرجانے سے ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان آنے کا خدشہ ہے
کراچی ۔۔۔18، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت اورگڈزٹرانسپورٹرزکے مابین کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال کے خاتمے کاخیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ12روزہ گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کے باعث پورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کے سامان کا کرایہ ؍ہرجانہ بھی معاف کرکے برآمد کنندگان کو ریلیف دیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب گزشتہ 12روزسے کے پی ٹی، پورٹ قاسم،کے آئی سی ٹی اورپی آئی سی ٹی پرپڑے سامان پرلاکھوں روپے یومیہ کے حساب سے کرایہ ؍ہرجانہ لگایا جارہا ہے جبکہ برآمد کنندگان اپنی پوری قیمت شامل کرینگے،جس سے برآمد کیے گئے سامان کی قیمتیں بڑھیں گی اورملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوٖفان آنے کاخدشہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر پڑے سامان پر کرایہ؍ ہرجانہ وصول نہ کیاجائے اور ملک کومہنگائی کے طوفان سے بچانے کیلئے برآمد کنندگان کوریلیف فراہم کیاجائے۔ 

9/28/2024 6:20:45 AM