Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر، واسع جلیل، خالد سلطان، سیف یار خان اور عامر خان کی جامعہ بنوریہ سائٹ ٹاؤن کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر، واسع جلیل، خالد سلطان، سیف یار خان اور عامر خان کی جامعہ بنوریہ سائٹ ٹاؤن کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات
 Posted on: 11/18/2013
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر، واسع جلیل، خالد سلطان، سیف یار خان اور عامر خان کی جامعہ بنوریہ سائٹ ٹاؤن کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات 
فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو روکنا صرف علمائے حق کی ذمہ داری نہ سمجھا جائے بلکہ اس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی کلیدی کردار اد کرنا چاہئے، اراکین رابطہ کمیٹی 
فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے مکروہ عمل میں ملوث عناصر ملت اسلامیہ اور ملک کے کھلے دشمن ہیں، مفتی نعیم 
رابطہ کمیٹی اراکین نے مفتی نعیم سے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کے خلاف بھر پور کردار ادا کرنے پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تشکر کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔18، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد ، واسع جلیل ، خالد سلطان ، سیف یار خان اور عامر خان نے جامعہ بنوریہ سائٹ ٹاؤن کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات اور ان سے ملک میں فرقہ وارانہ قتل و غارتگر ی اور فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کے خلاف بھر پور کردار ادا کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تشکر کا اظہارکیا۔ اس موقع پر حق پرست اراکین پارلیمنٹرین خواجہ اظہار الحسن، عادل صدیقی اور اظہار احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مفتی نعیم کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو جس طرح سے سازشی عناصر کی جانب سے منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک بھر میں پھیلانے کی کوشش کی جارہی تھی اس مذموم کوشش کوروکنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے حق نے جو اہم اور عملی کردار ادا کیا ہے اور اپنے اپنے مسالک کے عوام کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی اس پر تمام علمائے حق زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کو روکنا صرف علمائے حق کی ہی ذمہ داری نہ سمجھی جائے بلکہ اس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بھی کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارایت کا زہر گھولا جارہا ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تمام مسالک کے عوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی ناپاک سازشیں کی جارہی ہیں جس کے خلاف ایم کیوایم ، علمائے حق کے ساتھ مل کر ہمیشہ سے نبرد آزما ہے اور اس کے مکمل خاتمے تک عملی جدوجہد اور کردار اداکرتی رہے گی ۔ ملاقات میں مفتی نعیم نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے قابل احترام مہینہ میں راولپنڈی اور ملک کے دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے مکروہ عمل میں ملوث عناصر ملت اسلامیہ اور ملک کے کھلے دشمن ہیں اور ان کا کسی مسلک سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث عناصر کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں جبکہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسالک اپنے درمیان ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا سبوتاژ کرکے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم ہیں ۔اس موقع پر مفتی نعیم نے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کے خلاف جناب الطاف حسین کے عملی کردار کو ملک و قوم کیلئے نیک اوراچھا شگون قرار دیا اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

9/28/2024 6:18:52 AM