Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر علماء، مشائخ اور طلبہ دل پر پتھر رکھ کر صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین


پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر علماء، مشائخ اور طلبہ دل پر پتھر رکھ کر صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/17/2013
پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر علماء، مشائخ اور طلبہ دل پر پتھر رکھ کر صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین
سانحہ راولپنڈی کے بعد علمائے کرام، مدارس کے طلباء اور عوام نے جس مثالی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے، الطاف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کی جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے فون پر گفتگو
راولپنڈی میں نذر آتش کی گئی دکانوں اور دیگر املاک کی تعمیر سرکاری خرچ پر کرائی جائے، الطاف حسین
الیکٹرانک میڈیا نے اشتعال انگیزی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ الطاف حسین
بعض قوتیں، فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان میں بھی عراق اور شام جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں، مفتی نعیم
موجودہ صورتحال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، کوئی بھی ایسی بات نہ کی جائے جس سے عوام میں اشتعال پھیلے، مفتی نعیم
سانحہ راولپنڈی کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپ کا کردار قابل تحسین ہے، مفتی نعیم کی قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔17،نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ جناب الطاف حسین نے مفتی نعیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یوم عاشور پر جوکچھ ہوا وہ کسی سانحہ سے کم نہیں اور میں اس سانحہ میں شہد ہونے والے افراد کے لواحقین، علمائے کرام اور مدارس کے طلباء سے دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں، متاثرہ دکانداروں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کسی دکاندار کی دکان کو جلاکر اس کا رزق چھیننا اور لوگوں کو ان کی حق وحلال کی کمائی کے ذرائع سے محروم کرنا ایک قبیح فعل ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت جن داخلی وبیرونی بحرانوں سے گزر رہا ہے اور اس کی سلامتی کو جو خطرات لاحق ہیں ان کے پیش نظر میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ دل پر پتھر رکھ کر صبر کامظاہرہ کریں۔ اس صورتحال کامقابلہ کرنے اور پاکستان کا شیرازہ بکھیرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کے تمام عوام خصوصاً تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو انتہائی تحمل، برداشت اور صبرسے کام لینا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ ’’لکم دین کم ولی الدین یعنی تمہارا دین تمہارے ساتھ اور میرا دین میرے ساتھ‘‘، ہم سب اللہ کے بندے ہیں اورہمارے عقائد اورعبادات کی قبولی صرف اورصرف اللہ تبارک وتعالیٰ کااختیار ہے ۔ ہمارا کام صرف اور صرف گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور عبادت کرنا ہے اور اسے قبول کرنا یا نہ کرنا، اللہ کا کام ہے اس لئے ہم دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے کے بجائے صرف اپنے اعمال اوراپنی عبادات پر توجہ دیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی کے بعد تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اورمدارس کے طلباء نے جس قدر صبروتحمل کا مظاہرہ کیا اور ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشوں کوجس طرح ناکام بنایا اس پر ان تمام علمائے کرام اور طلباء کو جس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ روالپنڈی کے بعد میڈیا خصوصاً الیکٹرانک میڈیا، صحافیوں اور اینکر پرسنز نے اشتعال انگیزی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورمثبت کردارادا کیاوہ قابل تحسین ہے۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں نذرآتش کی گئی دکانوں اوردیگراملاک کی تعمیر سرکاری خرچ پر کرائی جائے اور آتش زدگی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ مفتی نعیم نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بعض قوتیں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان میں بھی عراق اور شام جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔مفتی نعیم نے جناب الطاف حسین کی اس بات سے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اورلہٰذاان حالات میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جانے چاہیے جس سے افواہیں جنم لیں اورعوام میں اشتعال پھیلے ۔مفتی نعیم نے اس سلسلے میں ایم کیوایم کے کردارکوسراہتے ہوئے جناب الطاف حسین سے کہاکہ سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپ اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،علماء کمیٹی ،منتخب اراکین اورعہدیداران وکارکنان جس طرح رات دن کام کررہے ہیں اس پروہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ علمائے کرام کے ایم کیوایم سے قریبی رابطے ہیں اور صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر علمائے کرام ، ایم کیوایم کی قیادت کے ساتھ مل کر امن وامان کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

9/28/2024 6:17:02 AM