Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تنظیمی اجلاس سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا مختلف فیصلوں کا اعلان


تنظیمی اجلاس سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا مختلف فیصلوں کا اعلان
 Posted on: 11/17/2013
تنظیمی اجلاس سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا مختلف فیصلوں کا اعلان
ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل، عامر خان اور سیف یار خان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
سینیٹر بابر خان غوری اور رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی رابطہ کمیٹی کے معاون مقرر
قائد تحریک الطاف حسین ہر ہفتہ ایک تنظیمی شعبہ کے اجلاس سے خطاب کرینگے، فکری نشستوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا
مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو کے دوران تنظیمی خامیوں کو دور کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مختلف تجاویز بھی پیش کیں
جناب الطاف حسین نے ان تجاویز کو نوٹ کیا اور ان پر عمل درآمد کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کو فوری ہدایات بھی دیں
کراچی ۔۔۔17نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان ، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، تمام تنظیمی کمیٹیوں اور نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے اپنے خطاب میں تنظیمی کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے مختلف فیصلوں کابھی اعلان کیاجس کے مطابق ایم کیوایم کے سینئر رہنما اورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل، عامر خان اور سیف یارخان کورابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹربابرخان غوری اوررکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی کورابطہ کمیٹی کامعاون مقررکیاگیاہے۔ جناب الطاف حسین نے اعلان کیا کہ وہ ہرہفتہ ایک تنظیمی شعبہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ فکری نشستوں کا بھی دوبارہ آغاز کیاجائے گا۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی خامیوں کودورکرنے اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مختلف تجاویزبھی پیش کیں ۔ جناب الطا ف حسین نے ان تجاویزکو نوٹ کیا اوران پر عمل درآمدکے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کوفوری ہدایات بھی دیں۔

9/28/2024 6:15:54 AM