معروف اداکارہ غزالہ جاوید کے داماد فیصل کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔17نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف اداکارہ غزالہ جاوید کے داماد فیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غزالہ جاوید سمیت تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)