Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور حافظ طاہر اشرفی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور حافظ طاہر اشرفی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 11/17/2013
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور حافظ طاہر اشرفی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
فرقہ وارانہ فسادات کی سازش، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے علمائے کرام اور مدارس کے طلباء کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال
یوم عاشور کے موقع پر جن مدارس اور امام بارگاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا ازالہ کیا جائے، الطاف حسین
علمائے کرام اورمدارس کے طلباء نے فرقہ واریت کی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے، الطاف حسین
اگر حکومت اور انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرتیں تو یہ سانحہ وقوع پذیر نہ ہوتا، حافظ طاہر اشرفی
سانحہ روالپنڈی پر آپ کے دلاسے سے علمائے کرام ، مدارس کے طلباء اور ملک بھر کے عوام کو بہت حوصلہ ملا ہے
لندن۔۔۔17، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں سانحہ راولپنڈی، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش، قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس کے طلباء کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
حافظ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے سانحہ راولپنڈی میں شہید ہونے والے طلباء کے سوگوارلواحقین ، علمائے کرام اور مدارس کے طلباء سے دلی تعزیت کی اورشرپسند عناصر کی جانب سے مدارس ، امام بارگاہوں اور سینکڑوں دکانیں نذرآتش کیے جانے کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیااور اس قسم کے واقعات کو پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش قراردیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شرپسندعناصر نے سینکڑوں دکانیں نذرآتش کرکے شہریوں کو عمر بھر کی پونجی سے محروم کردیاہے اور ارباب اقتدار کا فرض ہے کہ وہ متاثرہ دکانداروں کی ہرممکن مدد کریں ۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ یوم عاشور کے موقع پر جن مدارس اور امام بارگاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا ازالہ کیا جائے اور نذرآتش کی گئی دکانوں کے مالکان کی ہرممکن مدد کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے شرانگیزی کے واقعات کے باوجود صبروتحمل کامظاہرہ کرنے اور صبروتحمل سے کام لینے کا درس دینے والے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اور مدارس کے طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اورمدارس کے طلباء نے فرقہ واریت کی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ علمائے کرام آئندہ بھی پاکستان میں قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی کی سب سے پہلے مذمت کی ورنہ تمام سیاسی جماعتیں اس سانحہ پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اور انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرتیں تو یہ سانحہ وقوع پذیر نہ ہوتا۔ آپ نے اس سانحہ پر جس طرح دلاسہ دیا ہے اس سے علمائے کرام ، مدارس کے طلباء اور ملک بھر کے عوام کو بہت حوصلہ ملا ہے۔

9/28/2024 6:21:00 AM