Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم محروم عوام کی تحریک ہے، قربانیاں دینے والے گمنام کارکنان ہی اس تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ الطاف حسین


ایم کیوایم محروم عوام کی تحریک ہے، قربانیاں دینے والے گمنام کارکنان ہی اس تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/17/2013
ایم کیوایم محروم عوام کی تحریک ہے، قربانیاں دینے والے گمنام کارکنان ہی اس تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ الطاف حسین
کارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیسا طرز عمل اختیار کرنے والوں کیلئے ایم کیوایم میں کوئی جگہ نہیں
ذمہ داروں اور منتخب نمائندوں کا نام، مقام اور شہرت سب کچھ تحریک اور شہیدوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے
خود احتسابی تحریک کا پہلا سبق ہے، ہمیشہ اپنا احتساب کرتے رہو تاکہ تمہاری اصلاح ہوسکے
انسان دوسروں سے اپنی غلطیاں چھپا سکتا ہے لیکن اپنے ضمیر سے نہیں چھپا سکتا
بہتری وہیں ممکن ہے جہاں اصلاح کی گنجائش ہو، اصلاح کیلئے ضروری ہے کہ انسان سچے دل سے اپنی غلطیوں اور خامیوں کو تسلیم کرے
اصلاح کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے
ہمیں اپنی اصلاح کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا احتساب کرتے رہنا چاہیے
خوشامد، چاپلوسی اور چمچہ گیری کا عمل ذمہ داروں کے ذہنوں میں انا پرستی کے بیج بونے کا سبب بنتا ہے
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ، تنظیمی کمیٹیوں اور شعبہ جات کے ارکان کے تنظیمی اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔17نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم محروم عوام کی تحریک ہے،قربانیاں دینے والے گمنام کارکنان ہی اس تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،تحریک میں تمام ذمہ داران وکارکنان آپس میں برابر ہیں اوراس تحریک میں اپنی ذمہ داری کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں اور کارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیساطرزعمل اختیارکرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، تمام تنظیمی کمیٹیوں اور نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی ایم کیوایم کے مشن ومقصد کیلئے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے، شہداء کا لہو ہم سب پر قرض ہے اورہمیں کسی بھی قیمت پر شہیدوں کی قربانیوں اور تحریک کے مشن و مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کیلئے جن گمنام کارکنوں نے رات دن کام کیا،تحریک نے انکی خدمات اور صلاحیتوں کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز کیا اورمنتخب ایوانوں میں بھیجا لہٰذا انہیں غرور و گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے اور ہرگز یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا نام، مقام اورشہرت سب کچھ تحریک اورشہیدوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک میں تمام ذمہ داریاں تنظیمی کام کو بہتر اور مؤثر انداز میں چلانے کیلئے دی جاتی ہیں وگرنہ تحریک کے تمام کارکنان آپس میں برابرہیں اورکسی بھی ذمہ دار کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ کارکنوں کو اپنے سے کم تر اور حقیرسمجھے اوران کے ساتھ وڈیروں جیساطرزعمل اختیارکرے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کسی بھی تحریک میں کارکنوں کو ذمہ داروں کی خوشامد، چاپلوسی اورچمچہ گیری کرنے کے عمل سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ خوشامد، چاپلوسی اورچمچہ گیری کاعمل ان ذمہ داروں کے ذہنوں میں نہ صرف اناپرستی کے بیج بونے کاسبب بنتا ہے بلکہ ان میں منفی سوچ کوبھی جنم دیتاہے اوروہ خودکو تحریک کی مجبوری سمجھنے لگتے ہیں لہٰذ ا کارکنوں کوایسا عمل نہیں کرناچاہیے جونہ صرف انکے ساتھی کوخرابی کی طرف لے جاتاہو بلکہ تحریک میں بھی خرابی کاسبب بنتا ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خوداحتسابی تحریک کاپہلاسبق ہے اورمیں نے روزاول سے تحریک کے ساتھیوں کو اس بات کادرس دیا ہے کہ ہمیشہ اپنا احتساب کرتے رہوتاکہ تمہاری اصلاح ہوسکے ۔ جس بات کادرس دوسروں کودوپہلے خوداس پر عمل کرو۔انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے خودسگریٹ نوشی ترک کی پھر دوسروں کو سگریٹ پینے سے گریز کرنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو ٹھیک ہونے کامشورہ اسی صورت میں دے سکتے ہیں جب ہم اپنے آپ کوٹھیک کرلیں۔انہوں نے تمام ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے لہٰذا ہمیں اپنی اصلاح کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا احتساب کرتے رہنا چاہیے۔ خود احتسابی کیلئے ہرانسان کو تنہائی میں اپنے ضمیر کے سامنے اس بات کاجائزہ لیناچاہیے کہ اس سے کہاں کیا غلطی ہوئی ہے کیونکہ انسان دوسروں سے اپنی غلطیاں چھپا سکتا ہے لیکن اپنے ضمیر سے نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہتری وہیں ممکن ہے جہاں اصلاح کی گنجائش ہو اور اصلاح کیلئے ضروری ہے کہ انسان سچے دل سے اپنی غلطیوں اورخامیوں کوتسلیم کرے ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پرذوردیاکہ وہ کسی بھی سطح پر تقرریاں کرتے وقت دوستی،رشتہ داری اوراقرباء پروری کی بنیادپر فیصلہ کرنے کے بجائے صرف اورصرف میرٹ اورکردارکوسامنے رکھیں ۔تنظیمی نظم وضبط کی پابندی کویقینی بنائیں، بزرگوں اور خواتین کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔اگرتحریک میں شامل کوئی بزرگ یاخاتون تنظیمی ڈسپلن یا منشورکی خلاف ورزی کریں توان سے شائستہ اندازمیں باز پرس کی جائے لیکن بازپرس کرتے وقت بھی ایسا رویہ ہرگز اختیارنہ کیا جائے جس سے ان کی دل آزاری ہو۔ انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں پر ذوردیاکہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ کوششیں کریں اور اس کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر تنظیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تنظیمی فیصلوں کااعلان بھی کیا۔


9/28/2024 6:18:20 AM