Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سنی اورشیعہ علماء، مشائخ اور ذاکرین سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پر زور اپیل


سنی اورشیعہ علماء، مشائخ اور ذاکرین سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پر زور اپیل
 Posted on: 11/17/2013
سنی اورشیعہ علماء، مشائخ اور ذاکرین سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پر زور اپیل
اپنے اپنے حلقہء اثرمیں عوام سے دردمندانہ اپیل کریں کسی بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری ردعمل کے بجائے اس کی تصدیق کرلیں
ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی اکابرین پر مبنی امن کمیٹیاں فی الفورتشکیل دیں جو اپنے اپنے علاقے میں شرپسندوں پر نظر رکھنے کیلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں دیں 
پاکستان بہت ہی نازک صورتحال سے دوچارہے،دشمن ہر طرح سے ملک کوکمزورکرنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے
ہمیں جذبات اوراشتعال کے بجائے نہایت ہوشمندی اورصبروبرداشت سے کام لیناہوگا
دشمن کسی بھی طریقے سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹا ناچاہتاہے،اگرہم نے ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا تو پھر ہم بھی دشمنوں کی سازشوں میں برابرکے شریک سمجھے جائیں گے
لندن ۔۔۔17نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعات پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے تمام سنی اورشیعہ علماء، مشائخ اور زاکرین سے پرذوراپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ ء اثرمیں عوام سے دردمندانہ اپیل کریں کہ وہ کسی بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر کسی قسم کے فوری ردعمل کااظہارکرنے کے بجائے اس کی تصدیق کرلیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان بہت ہی نازک صورتحال سے دوچارہے اوردشمن داخلی اوراندرونی طورپرہر طرح سے ملک کوکمزورکرنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، ہمیں جذبات اوراشتعال کے بجائے نہایت ہوشمندی اورصبروبرداشت سے کام لیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ دشمن یہی چاہتاہے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹایاجائے اوراگرہم پاکستانیوں نے ہوش کے بجائے جوش سے کام لیاتوپھرہم بھی پاکستان دشمنوں کی سازشوں میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے لہٰذامیں ملک بھرکے شیعہ سنی علماء،مشائخ، زاکرین اور عوام سے دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی اکابرین پر مبنی علاقائی امن کمیٹیاں فی الفورتشکیل دیں جو اپنے اپنے علاقے میں شرپسندوں پرنظررکھنے کیلئے اپنے اپنے وقت پر باقاعدہ ڈیوٹیاں دیں اورامن برقراررکھیں۔

9/28/2024 6:15:54 AM