ڈاکٹر فارق ستار، رشید گوڈیل اور سیف یار خان رابطہ کمیٹی میں شامل
کراچی ۔۔۔16، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ہفتہ کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں شعبہ جات کے ذمہ داران اور منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔