Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین


پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/16/2013
پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
ملت اسلامیہ اور تمام پاکستانی عوام اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں
متحدہ قومی موومنٹ 35 برسوں سے نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحاد بین المسلمین بلکہ اتحادبین المذاہب کیلئے عملی طور پر شب وروز جدوجہد کرتی رہی ہے
یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں ہونے والے سانحات المناک اور دردناک ہیں
بعض عناصر ان سانحات کو ہوا دیکر ملک بھرمیں شیعہ وسنی کے مابین فسادات کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں
راولپنڈی میں ہونے والے سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
تمام مکاتب فکر بالخصوص شیعہ وسنی علمائے کرام اور عوام کسی بھی واقعہ پرپرامن احتجاج ضرور کریں لیکن اپنے احتجاج میں کسی کی جان ومال اوراملاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں
خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس احتجاج کی آڑ میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے کامیاب نہ ہوجائیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔16، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے۔ میری ملت اسلامیہ اور تمام پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کے اہم اورہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں المناک سانحات میں بے گناہ شہریوں کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ 35 برسوں سے نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین بلکہ اتحادبین المذاہب کیلئے عملی طور پر شب وروز جدوجہد کرتی رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں خصوصاً محرم الحرام سے قبل ایم کیوایم کے نمائندوں کی جانب سے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مشائخ عظام بالخصوص شیعہ وسنی علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے جس کے نتیجے میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ پارہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف امن دشمن عناصر کی جانب سے شیعہ اور سنی عوام کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازشیں اور کوششیں کی بھی جاتی رہیں۔ ایم کیوایم نے نہ صرف ان سازشوں کی مذمت کی بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بڑھ چڑھ کر عملی جدوجہد بھی کی اور پورے ملک میں کسی بھی جگہ شیعہ اورسنی کے مابین ہونے والے لڑائی جھگڑے کو ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ اختیارکرنے سے ہرممکنہ طور پر روکا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بھی ایم کیوایم کی مختلف ٹیمیں راولپنڈی کے سانحات کے بعد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کیلئے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے ملاقاتیں کررہی ہیں اور ان سے اپیلیں کررہی ہیں کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں اور اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے والے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد کے ذریعہ ناکام بنادیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں ہونے والے سانحات المناک اور دردناک ہیں اور بعض عناصر ان سانحات کوہوا دیکر پورے ملک میں شیعہ وسنی کے مابین فسادات کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں لہٰذامیری ملت اسلامیہ اور تمام پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ہم نہ صرف ان سازشوں کو سمجھیں بلکہ اپنے اتحاد سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بھی بنائیں۔ 
جناب الطاف حسین نے راولپنڈی میں ہونے والے سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے ،ملک بھر میں شیعہ سنی فسادات کی سازشوں کو ناکام بنائے اورفرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے پاکستان کو محفوظ رکھے۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکربالخصوص شیعہ وسنی علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی واقعہ پر ہرگز مشتعل نہ ہوں، صبروتحمل کامظاہرہ کریں اور کسی بھی واقعہ پرپرامن احتجاج ضرورکریں لیکن اپنے احتجاج میں کسی کی جان ومال اوراملاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ کہیں خدانخواستہ ایسا نہ ہوکہ اس احتجاج کی آڑ میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے کامیاب نہ ہوجائیں۔

9/28/2024 6:17:20 AM