Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ سائیٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے ملاقات


فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ سائیٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے ملاقات
 Posted on: 11/16/2013
فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ سائیٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے ملاقات
مفتی نعیم سے ملاقات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ راولپنڈی پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، مفتی محمد نعیم
کراچی:۔۔۔16؍نومبر2013ء
فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے،بھائی چارگی کے فروغ اورقیام امن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کامختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ عظام،ذاکرین،مفتیان کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورخالدسلطان کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے جامعہ بنوریہ سائیٹ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ راولپنڈی پردلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا اور انہیں ملک بھر خصوصاً کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض سازشی عناصرایک بارپھرملک بھرمیں فرقہ وارانہ فسادات برپاکرکے معصوم شہریوں کوخاک و خون میں نہلاناچاہتے ہیں اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں افسوسناک واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرکی اس سازش کوناکام بنانا تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مشائخ عظام اورعوام کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازشوں کواپنے اتحادواتفاق سے ناکام بنائیں اوراتحادبین المسلمین کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پرمفتی نعیم نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص کراچی اوربالعموم ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،بھائی چارگی کے فروغ اورقیام امن کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی کاوشوں کوسراہااوراپنی جانب سے ہرممکنہ تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب، ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد، سائیٹ ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ناظم اظہار احمد خان بھی شامل تھے۔

9/28/2024 6:17:36 AM