ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ زیراہتمام دعوت افطار
حالات خواہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ہم قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ دیںگے۔ جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد
شہیدوں،لاپتہ کارکنوں، اسیروں کو ضرور یاد رکھیں گے ۔ عبدالحفیظ
لندن…12اپریل 2023ئ
ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد، فائنانس سیکریٹری عبدالحفیظ اوریونٹ کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ کئی برسوں سے ہماری تحریک انتہائی کٹھن اورمشکل حالات اورجبر کے دورسے گزررہی ہے اور ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارا بھی یہ عزم ہے کہ حالات خواہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ہم قائدتحریک الطاف حسین کا آخری سانس تک ساتھ دیتے رہیں گے۔ ایم کیوایم برطانیہ کے فائنانس سیکریٹری عبدالحفیظ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ماہ مبارک اور عید کے موقع پر اپنے شہیدوں،لاپتہ کارکنوں، اسیروںاوران کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھیں۔ اس موقع پر مانچسٹر یونٹ کے انچارج جواد احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔