Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں بھی ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس منایاگیا


لندن میں بھی ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس منایاگیا
 Posted on: 3/19/2023
لندن میں بھی ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس منایاگیا
لندن کے علاقے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام  39 ویں
 یوم تاسیس پر مرکزی اجتماع کاانعقاد
 اجتماع میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اوران کے
 اہل خانہ  کی بڑی تعداد میں شرکت کی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر خطاب کیا


لندن۔۔۔19، مارچ2023ئ
ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس لندن میں بھی گزشتہ روز تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا اور اس سلسلے میں لندن کے علاقے ایجوئیرمیں واقع واٹلنگ کمیونٹی ہال میں یوم تاسیس کی سادہ لیکن پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان، ایم کیوایم ایسٹ لندن،ویسٹ لندن، ساؤتھ لندن،نارتھ لندن اور سلاؤ چیپٹرز کے علاوہ برمنگھم ، مانچسٹراور ناٹنگھم چیپٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان اوران کے اہل خانہ نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔لندن میں یوم تاسیس کی تقریب سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کی گئی ۔
ایم کیوایم کے 39 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں میں ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپورحصہ لیا۔ اس موقع پر پنڈال کو جناب الطاف حسین کی تصاویر ، ایم کیوایم کے پرچموں اور برطانیہ کے مختلف چیپٹرز کے بینروں سے سجایاگیاتھا۔ 
اسٹیج پر ایک بڑی اسکرین پر انگریزی میں 
18 March 2023 , Celebrations
39th Foundation Day of MQM  تحریرکیاگیاتھاجبکہ اسٹیج پر اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی ،برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور شعبہ خواتین کی انچارج کی تشریف فرماتھیں۔ اس موقع پر شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا، تقریب کے شرکاء وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور ایم کیوایم کے تنظیمی ترانوں کی دھن پر خوشی کا اظہارکرتے رہے ۔ 
تقریب کا انعقاد مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے کیاگیا جوکہ رات 11 بجے تک جاری رہا۔تقریب میں نظامت کے فرائض ایم کیوایم برطانیہ 
کے سینئر رکن محسن سعید اور شعبہ خواتین کی رکن محترمہ ماہ رخ مرتضیٰ نے ادا کیاجبکہ راشد اللہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ تقریب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ٹیلی  فون پر خطاب کیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی، اراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا، سفیان یوسف ، ارشد حسین ، سی ای سی کے رکن ہاشم اعظم ، شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین ، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ،جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد ، اراکین سی اوسی ندیم شیخ ، سمیع الدین ، عبدالحفیظ، ایسٹ لندن چیپٹرکے انچارج معین خان ، نارتھ لندن چیپٹر کے انچارج اطہر عزیزاور سلاؤ چیپٹر کے انچارج فاروق مرتضیٰ نے بھی تقریب میں اظہارخیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔بعدازاں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تمام ذمہ داران، کارکنان ، خواتین اوربچوںنے ملکر یوم تاسیس کاکیک کاٹا اورزوردارنعرے لگائے ۔ 
٭٭٭٭٭










































1/4/2025 11:04:38 PM