Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔


 ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔
 Posted on: 9/21/2026

ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔ رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق سمیت ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت #17SepBirthdayOfAltafHussain اٹلانٹا، جارجیا، 19 ستمبر 2026ء: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ کے زیرِ اہتمام قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی تقریب بروز ہفتہ، 19 ستمبر 2026ء کو اٹلانٹا، جارجیا کے النور بینکوئٹ ہال میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق، اٹلانٹا چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر محب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 17ستمبر جہاں مظلوم و محروم عوام کے لیے خوشی کا دن ہے وہاں ایم کیو ایم کے کارکنان کے لئے " تجدید عہد وفا " کا دن بھی ہے کہ جب ہمیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارا ہر عمل، ہمارا ہر کردار اور ہمارا ہر قدم جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ان کی تربیت کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے اپنی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام زمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ کٹھن سے کٹھن گھڑی میں بھی خون کے آخری قطرے تک قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر فنکاروں نے ایم کیو ایم کے نغمے گائے اور اس کی دھن میں خواتین و بچوں اور کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے الطاف حسین کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔ متحدہ قومی موومنٹ شعبہ نشرواشاعت یو ایس اے

9/24/2026 3:25:43 PM