Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے، احمد سلیم صدیقی ، عادل خان


ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے، احمد سلیم صدیقی ، عادل خان
 Posted on: 11/13/2013
ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے، احمد سلیم صدیقی ، عادل خان
کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے، علمائے کرام 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی ، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور اور معروف عالم دین ڈاکٹر وقار عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
کراچی ۔۔۔13، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی اورعادل خان نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں گزشتہ روز معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی ، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور اور معروف عالم دین ڈاکٹر وقار عظیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے درمیان پیار ، محبت اور مذہبی رواداری کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مسلم امہ کے مسالک کے درمیان گھناؤنی سازشوں کے ذریعے پیدا کی گئی فرقہ واریت اور نفرتوں کوایک دوسرے کیلئے نہ صرف انتہائی نقصان دہ سمجھتے ہیں بلکہ اسے اتحاد بین المسلمین کیلئے گھناؤنی سازش قرار دیتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے، تمام مسالک کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے اور ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ علمائے کرام نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے رابطوں اور ملاقاتوں کا خیر مقدم کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ 



9/28/2024 6:16:19 AM