Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس تنظیم کے ذمہ داران وکارکنان آخری سانس تک حق پرستی کی جدوجہد میں اپنے قائد کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنی جانوں تک کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ایسی تنظیم ایک نہ ایک روز اپنی منزل مقصود پر لازمی پہنچتی ہے ،انجینئر ناصر جمال


 Posted on: 11/12/2013
جس تنظیم کے ذمہ داران وکارکنان آخری سانس تک حق پرستی کی جدوجہد میں اپنے قائد کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنی جانوں تک کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ایسی تنظیم ایک نہ ایک روز اپنی منزل مقصود پر لازمی پہنچتی ہے ،انجینئر ناصر جمال 
بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داران جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق دوستی ،رشتہ داری ،اور اقرباپروری کے بجائے تنظیم سے مخلص اور کٹھن و مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اور میرٹ پر مکمل اترنے والے کارکنان کو کسی صورت نہ بھولیں، بلدیاتی انتخابات میں وقت کم اور مقابلہ سخت ہے لہٰذا کارکنان انتخابات کی بھر پور تیاریوں میں مشغول ہوئے جائیں، عوام ماضی کی طرح اپنے اتحاد کے ذریعے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں بھی جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار وں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیگر کامیاب کرائیں
ذمہ داران وکارکنان مووجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور تنظیمی لڑیچر کا تسلسل کے ساتھ مطالہ کر یں
کراچی ۔۔۔12، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت خورشید بیگم سیکر یٹر یٹ عزیز آباد میں تربیتی نشست منعقد کی گئی جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی پی ایس او سی کے انچارج خالد اعوان ، جوائنٹ انچارجز رعناشریف علی ، نعمان سہگل ، نادر دشتی ،ارکین اور کارکنان موجود تھے ۔ ناصر جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم پہلے نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے بعد میں سیاسی جماعت ہے لہٰذا الیکشن میں حصہ لینا ایم کیوایم کی مجبوری ضرور ہے مگر ضروری نہیں لہٰذا عوام کے مسائل کے حل کیلئے اسے ایوانوں کو سہارا لینا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم ہر انتخابات میں نہ صرف بھر پور حصہ لیتی ہے بلکہ غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کئی دہائیوں سے عام انتخابات میں کامیاب کرواکر مختلف ایوانوں میں بھیج چکی ہے جہاں نہ صرف انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیا بلکہ معشیت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن تحریکوں میں مفاد پرست عناصر اپنے عزیزوں اور دوستوں کو کارکنان اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ہمدردوں پر فوقیت دیتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے تنظیم سے جڑے رہتے ہیں تو ایسی تحریکیں اپنی منزل تک پہنچنے کے بجائے انتشار کا شکا ر ہوجاتی ہیں لیکن جن انقلابی تنظیموں کے ذمہ داران و کارکنان تحریک کے ہر برے اور کڑے وقت میں نہ صرف ساتھ جڑے رہتے ہیں بلکہ آخری سانس تک حق پرستی کی جدوجہد میں اپنے قائد کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنی جانوں تک کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے تو ایسی تحریکیں اپنے قائد کی سربراہی میں ایک نہ ایک روز اپنی منزل مقصود پر لازمی پہنچتی ہیں لہٰذا ذمہ داران وکارکنان رواں سال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق دوستی ،رشتہ داری ،اور اقرباپروری کے بجائے تنظیم سے مخلص اور کٹھن ، کڑے وقت میں ساتھ دینے والے اور میرٹ پر مکمل اترنے والے کارکنان کو کسی صورت نہ بھولیں ۔ انہوں نے ذمہ داران وکارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کم اور مقابلہ سخت ہے لہٰذا کارکنان انتخابات کی بھر پور تیاریوں میں مشغول ہو جائیں او رگھر گھر جاکر جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام ماضی کی طرح اپنے اتحاد کے ذریعے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں بھی جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار وں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیگر کامیاب کروائیں اور ثابت کر دیں کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور الطاف حسین کے چاہنے والے تھے اور آج بھی ہیں ۔ ناصر جمال نے ذمہ داران وکارکنان پر زور دیا کہ وہ مووجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور تنظیمی لٹریچر کا تسلسل کے ساتھ مطالہ کر یں ۔ 



9/28/2024 6:15:38 AM