Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان کی وفد کے ہمراہ معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے ملاقاتیں


 Posted on: 11/12/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان کی وفد کے ہمراہ معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالم دین حاجی حنیف طیب سے ملاقاتیں
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی کادرس دیااور نفرتوں کوختم کرنے کی بات کی ہے، رابطہ کمیٹی کے ارکان
محرم الحرام کا احترام مسلم امہ کے تمام مسالک پر لازم ہے ، علامہ ضمیر اختر نقوی اور حاجی حنیف طیب کی رابطہ کمیٹی ارکان سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔12، نومبر2013ء 
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے ،بھائی چارے کے فروغ اورقیام امن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ عظام اورمختلف مسالک کی تنظیموں سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان نے ایم کیوایم کے ایک وفد ہمراہ معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی اور ممتاز عالمدین حاجی حنیف طیب سے ان کی رہائشگاہ پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست ارکان قومی وسندھ اسمبلی عبدالرشیدگوڈئل ،عبدالحسیب انور رضا اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوردیگراراکین شامل تھے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان نے علماء کرام سے گفتگو کر تے ہوئے محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک دشمن عناصر سرگرم رہتے ہیں اور ان کی مذموم سرگرمیوں کا مقصد فرقہ وارانہ فسادت بھڑکا کر مسلم امہ کے مسالک کے درمیان اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی کادرس دیااور نفرتوں کوختم کرنے کی بات کی ہے وہ شروع دن سے ہی مسلم امہ کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کے قیام کیلئے کوشاں ہیں ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کا احترام مسلم امہ کے تمام مسالک پر لازم ہے اور اس مہینہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے والے عناصر دراصل ملک و قوم کے ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے کھلے دشمن ہیں ۔علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی اشتعال انگیز واقعہ پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعابھی کرائی ۔

9/28/2024 6:15:04 AM