Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں کم از کم دو روز کا اضافہ کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ


 Posted on: 11/11/2013
حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں کم از کم دو روز کا اضافہ کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں ریٹرنگ افسران نے مختلف انتظامی وجوہات کو جواز بنا کرہزاروں امیدواروں کے انتخابی فارم وصول کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے
بعض ریٹرنگ افسران نے یہ بھی عذر پیش کیا کہ چونکہ انتظامات کی تاریخ آگے بڑھائی جارہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب
سے نیا شیڈول آنے والا ہے اسلئے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جاسکتے
کراچی۔۔۔11، نومبر2013ء
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں کم از کم دو روز کا اضافہ کیا جائے کیونکہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث آج پیر کو ہزاروں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کر اسکے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں ریٹرنگ افسران نے مختلف انتظامی وجوہات کو جواز بنا کر ہزاروں امیدوارں کے انتخابی فارم وصول کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے جبکہ بعض ریٹرنگ افسران نے یہ بھی عذر پیش کیا کہ چونکہ انتظامات کی تاریخ آگے بڑھائی جارہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا شیڈول آنے والا ہے اسلئے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جاسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں اضافے اور نئے شیڈول کے حوالے سے غلط فہمی موجود رہی اور ریٹرنگ افسران کے پاس درست ہدایات اور متعلقہ فارمز نہیں پہنچے اور انہوں نے منگل کے روز بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر دیاتو ہزاروں امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے بنیادی حق سے محروم رہ جائیں گے حتی کہ اس صورتحال کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد بھی خطرہ میں پڑسکتا ہے ۔ ، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض علاقوں میں ریٹرنگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی تک دسیتاب نہیں ہیں جسکی وجہ سے ہزاروں امیدواروں نے انٹرنیٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے جمع کرانے کی کوشش کی لیکن الیکشن حکام نے ان فارمز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 11اور 12نومبر کی تواریخ مقرر کی گئی ہیں جس میں ایک دن گز چکا ہے تاہم ہزاروں امیدوار ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بنیادی حق سے بھی محروم ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں 7محرم کاآغاز ہو چکا ہے اور امیدواروں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن او ر سندھ حکومت کے ہزاروں اہلکار بھی نوحہ خوانی ، مجالس، اور دیگر عبادات میں مصروف ہیں اس صورتحال میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ان امیدواروں اورا ہلکاروں کا بنیادی ، مذہبی، اخلاقی اور انسانی حق بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو آزاد ، شفاف اورمکمل جمہوری بنانے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی تاریخ میں کم از کم دو روز کا اضافہ کریں۔

9/28/2024 6:17:46 AM