Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کے ترجمان نے منور حسن کے مذموم بیان پر واضح مؤقف اختیارکرکے18کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔الطا ف حسین


فوج کے ترجمان نے منور حسن کے مذموم بیان پر واضح مؤقف اختیارکرکے18کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔الطا ف حسین
 Posted on: 11/10/2013
فوج کے ترجمان نے منور حسن کے مذموم بیان پر واضح مؤقف اختیارکرکے18کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔الطا ف حسین
منورحسن نے پاکستان کیلئے اپنی جا نیں دینے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کی توہین کی
مسلح افواج نے منور حسن کے غیرذمہ دارانہ اورملک دشمن بیان کی واضح الفاظ میں مذمت کرکے پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔
دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتاہوں۔ الطا ف حسین
پاک فوج کے جرنیلوں ، افسران اورجوانوں کو یقین دلاتاہوں کہ ہرکڑے اورمشکل وقت میں ملک کے 18کروڑ عوام آپ کے شانہ بشانہ ہونگے 
لندن۔۔۔10 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے شعبہء تعلقات عامہ ISPR کے اس بیان کا زبردست خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کے بارے میں امیرجماعت اسلامی منورحسن کے غیرذمہ دارانہ بیان کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منورحسن نے مسلح افواج ،پولیس اورسیکوریٹی فورسزکے افسروں جوانوں اور ہزاروں پاکستانی شہریوں کے سفاک قاتل اورمساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، دیگرمذاہب کی عبادت گاہوں،اسکولوں، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرجی ایچ کیو ، آرمی،نیوی، فضائیہ کی حساس تنصیبات، حساس اداروں کے دفاتر اوردیگراہم مقامات پر بم دھماکوں کے ذمہ دارحکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیا تھاجبکہ پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جا نیں قربان کرنے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کی توہین کی تھی۔ مسلح افواج نے منور حسن کے اس غیرذمہ دارانہ اورملک دشمن بیان کی واضح الفاظ میں مذمت کرکے نہ صرف پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے بلکہ ان میں نئی ہمت، حوصلہ اورجرات پیدا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج کے ترجمان نے منور حسن کے مذموم بیان پر واضح مؤقف اختیارکرکے18کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اورثابت کردیاہے کہ ملکی سلامتی اوربقاء پر مامور ادارے، ملکی سلامتی اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ماضی کی طرح جرات وہمت کے ساتھ دشمنان پاکستان کامردانہ وارمقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کے لواحقین سے ایک مرتبہ پھردلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں پاک فوج کے تمام جرنیلوں ، افسران اورجوانوں کو یقین دلاتاہوں کہ ہرکڑے اورمشکل وقت میں ملک کے 18کروڑعوام آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔



9/28/2024 4:16:18 AM