Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح تک اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا عمل ہی اصل جمہوریت ہے ، رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان


بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح تک اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا عمل ہی اصل جمہوریت ہے ، رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان
 Posted on: 11/10/2013
بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح تک اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا عمل ہی اصل جمہوریت ہے ، رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان 
ذمہ دارا ن و کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔10، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح تک اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا عمل اصل جمہوریت ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سطح پر بھی دھاندلی کا عمل ان اختیارات اور وسائل پر نقب زنی کے مترادف ہے جو عوام الناس کا بنیادی حق ہے اور جن سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی منسلک ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ذمہ داران و کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ندیم احسان ، ایم کیوایم الیکشن سیل کے انچارج شاہد لطیف اور اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں شریک ذمہ داران و کارکنان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہی فراہم کی اورالیکشن کے کام کو مزید مربوط اور منظم بنانے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر دور میں بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں ہیں اوران کامیابیوں کے بعد حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق جس طرح سے بلاتفریق عوامی خدمت کی ، ترقیاتی کام کرائے ،پانی ، سیوریج ، ٹریفک کا نظام درست کیا ، اپنے منتخب حلقوں کے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان حلقوں کے عوام کو بھی پانی کی لائینیں پہنچائیں جہاں سے حق پرست نمائندے منتخب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم اور حق پرست منتخب نمائندوں کو الیکشن میں کامیابی پر جو خوشی ملتی ہے وہ اپنی جگہ ہے لیکن بلدیاتی اور عام الیکشن جیت کر عوام کی بلاتفریق خدمت کرکے جو خوشی اور دعائیں ملتی ہیں وہ ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا سرمایہ ہیں ۔خالد سلطان نے ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔ 



9/28/2024 4:16:06 AM