Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی شروع دن سے ہی حوصلہ شکنی کرتے آئے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی


جناب الطاف حسین فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی شروع دن سے ہی حوصلہ شکنی کرتے آئے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 11/10/2013
جناب الطاف حسین فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی شروع دن سے ہی حوصلہ شکنی کرتے آئے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی 
محرم الحرام کے قابل احترام مہینے میں انسانوں کا خون بہانا حرام ہے ، ممتا ز علمائے کرام مفتی عثمان یار خان ، طارق محبوب، علامہ ظہیر عابدی 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور حق پرست ارکان اسمبلی کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں 
کراچی ۔۔۔10، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری برقرار رکھنے کے سلسلے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مختلف مسالک کی مذہبی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے معروف عالم دین مفتی عثمان یار خان اور سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب سے علیحدہ علیحدہ ان کی رہائشگاہوں پر ملاقاتیں کیں اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے۔دوسری جانب حق پرست ارکان سندھ اسمبلی عبد الحسیب اور انور رضا نے معروف عالم دین علامہ ظہیر عابدی سے ملاقات کی اور ان سے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور حق پرست ارکان اسمبلی نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی شروع دن سے ہی حوصلہ شکنی کرتے آئے ہیں اور تمام مکاتب فکر کے افراد کے درمیان اتحاد ، بھائی چارے اورپیار و محبت کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے جناب الطاف حسین کی مثبت اور عملی کاوشوں کو ہر مسلک کے علمائے کرام اور عوام کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے علمائے کرام سے محرم الحرام کے دوران اپنے خطبات میں شہر اور ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی ۔ملاقات میں علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام احترام کا مہینے ہے اور اس کا احترام دورِ جہالت میں بھی موجود تھا اوراس قابل احترام مہینہ میں انسانوں کا خون بہانہ حرام ہے ۔علمائے کرام نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام اور دیگر اسلامی مہینوں میں احترام ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کا جو درس دیا جاتا ہے اس درس و تبلیغ کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے اور ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم آج کے دور کی اس ضرورت پر پورا اترتے ہیں جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کی مکمل حوصلہ شکنی کریں ۔ 



9/28/2024 4:13:29 AM