Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منور حسن وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران وجوانوں کے خون کامذاق اڑارہے ہیں۔ایم کیوایم علماء کمیٹی


منور حسن وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران وجوانوں کے خون کامذاق اڑارہے ہیں۔ایم کیوایم علماء کمیٹی
 Posted on: 11/9/2013
منور حسن وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران وجوانوں کے خون کامذاق اڑارہے ہیں۔ایم کیوایم علماء کمیٹی
منورحسن کے بیان سے پاک فوج کے شہیدافسران وجوانوں کے لواحقین کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں
پاکستان دشمن عناصر کو شہید قرار دینے والے اور ان سے نبرد آزما پاک فوج کے بہادر جوانوں کے بارے میں اس شرمناک رائے کا اظہار کرنے والے ملک دشمن ہیں 
کراچی ۔۔۔9 نومبر2013ء
ایم کیوایم کی علماء کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے اس بیان کی کہ\" طالبان سے جنگ کرنے والاپاکستانی فوجی شہید نہیں ہے \" شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا ہے ۔ علماء کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں سرزمین پاکستان کی سرحدوں کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان و افسران کو خراجِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے وہ جوان اور افسران جو اپنے وطن کے دفاع کیلئے دہشتگردوں سے بر سر پیکار ہیں وہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کے محافظ ہیں جو وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کیلئے اپنی جان قربان کر رہے ہیں وہی دراصل شہید پاکستان ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سمیت ایک ایک کارکن نہ صرف شہدائے پاکستان کو نہ صرف نذرانہ عقیدت پیش کر تے ہیں بلکہ انکے درجات کی بلندی کیلئے خلوصِ دل سے دعا گو ہیں ۔ علماء کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کو شہید قرار دینے والے اور ان سے نبرد آزما پاک فوج کے بہادر جوانوں کے بارے میں اس شرمناک رائے کا اظہار کرنے والے نہ صرف ملک دشمن ہیں بلکہ وہ ان کی قربانیوں کاکھلا مذاق اڑانے کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ علماء کمیٹی نے بیان میں یہ بھی کہا کہ منور حسین کا یہ بیان نہ صرف مسلح افواج کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے بلکہ انہوں نے پاک فوج کے خلاف نفرت کے جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے ۔ ان کے اس بیان سے تمام پاکستانیوں کے سر نہ صرف شرم سے جک گئے ہیں بلکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہیدافسران وجوانوں کے لواحقین کے دل بھی خون کے آنسو رورہے ہیں ۔



9/28/2024 4:16:51 AM