Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں ، علامہ فرقان حیدر عابدی ، مولانا اسد دیو بندی


فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں ، علامہ فرقان حیدر عابدی ، مولانا اسد دیو بندی
 Posted on: 11/9/2013
فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں ، علامہ فرقان حیدر عابدی ، مولانا اسد دیو بندی
مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کا تصور فرقہ واریت سے نکلنے ، بغیر کرنا ناممکن ہے ،اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، جاوید کاظمی، عادل خان 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر 
کے معروف اور ممتاز علمائے کرام سے ملاقات
کراچی ۔۔۔9، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، جاوید کاظمی اور عادل خان نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے معروف علماء علامہ فرقان حیدر عابدی اور ممتاز عالم دین مولانا اسد دیو بندی سے ان کی رہائشگاہوں پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی انور رضا ، عبد الحسیب اور ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علامہ فرقان حیدر عابدی اور مولانا اسد دیو بندی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مسلم امہ کے مختلف مسالک کے درمیان فرقہ واریت کے خاتمے اوران میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ایم کیوایم نے جس طرح سے کراچی اور سندھ کی سطح پر فرقہ واریت کا خاتمہ کیا ہے اسی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیکر مسلم امہ کے مسالک کا مثالی اتحاد قائم کرسکتی ہیں اور یہ اتحاد یقیناًملک ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کیلئے بھی مبارک ثابت ہوگا ۔ علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ علمائے کرام نے محرم الحرام اور دیگر اسلامی مہینوں کے موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، فرقہ واریت کے خاتمے ، امن و امان ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ فرقہ واریت سے نکلے بغیر مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کا تصور بھی ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نہ صرف عملی جدوجہد کی ہے بلکہ اس سلسلے میں انتہائی متحرک اور متاثر کن کردار اد ا کیا ہے ۔ 



9/28/2024 4:13:10 AM